Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 2:22 - کِتابِ مُقادّس

22 لیکن شرِیر زمِین پر سے کاٹ ڈالے جائیں گے اور دغاباز اُس سے اُکھاڑ پھینکے جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 لیکن بدکار زمین پر سے کاٹ ڈالے جایٔیں گے، اَور بدکار اُس مُلک میں سے اُکھاڑ پھینکے جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 लेकिन बेदीन मुल्क से मिट जाएंगे, और बेवफ़ाओं को उखाड़कर मुल्क से ख़ारिज कर दिया जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 لیکن بےدین ملک سے مٹ جائیں گے، اور بےوفاؤں کو اُکھاڑ کر ملک سے خارج کر دیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 2:22
20 حوالہ جات  

خُدا بھی تُجھے ہمیشہ کے لِئے ہلاک کر ڈالے گا۔ وہ تُجھے پکڑ کر تیرے خَیمہ سے نِکال پھینکے گا اور زِندوں کی زمِین سے تُجھے اُکھاڑ ڈالے گا۔ (سِلاہ)


کیونکہ خُداوند اِنصاف کو پسند کرتا ہے اور اپنے مُقدّسوں کو ترک نہیں کرتا۔ وہ ہمیشہ کے لِئے محفُوظ ہیں۔ پر شرِیروں کی نسل کاٹ ڈالی جائے گی۔


اور خُداوند تیرا خُدا اُن قَوموں کو تیرے آگے سے تھوڑا تھوڑا کر کے دفع کرے گا۔ تُو ایک ہی دَم اُن کو ہلاک نہ کرنا۔ اَیسا نہ ہو کہ جنگلی درِندے بڑھ کر تُجھ پر حملہ کرنے لگیں۔


صادِقوں کو کبھی جُنبِش نہ ہو گی لیکن شرِیر زمِین پر قائِم نہیں رہیں گے


خُداوند اپنے سب مُحبّت رکھنے والوں کی حِفاظت کرے گا لیکن سب شرِیروں کو ہلاک کر ڈالے گا۔


گُنہگار زمِین پر سے فنا ہو جائیں اور شرِیر باقی نہ رہیں! اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ۔ خُداوند کی حمد کرو۔


کہ شرِیر آفت کے دِن کے لِئے رکھّا جاتا ہے اور غضب کے دِن تک پُہنچایا جاتا ہے؟


کیونکہ جِن کو وہ برکت دیتا ہے وہ زمِین کے وارِث ہوں گے اور جِن پر وہ لَعنت کرتا ہے وہ کاٹ ڈالے جائیں گے۔


لیکن شرِیر ہلاک ہوں گے۔ خُداوند کے دُشمن چراگاہوں کی سرسبزی کی مانِند ہوں گے۔ وہ فنا ہو جائیں گے۔ وہ دُھوئیں کی طرح جاتے رہیں گے۔


اور خُداوند نے قہر اور غُصّہ اور بڑے غضب میں اِن کو اِن کے مُلک سے اُکھاڑ کر دُوسرے مُلک میں پھینکا جَیسا آج کے دِن ظاہِر ہے۔


راست بازوں کی راستی اُن کی راہنُما ہو گی لیکن دغابازوں کی کج رَوی اُن کو برباد کرے گی۔


پر خُداوند اُسے مُعاف نہیں کرے گا بلکہ اُس وقت خُداوند کا قہر اور اُس کی غَیرت اُس آدمی پر برانگیختہ ہو گی اور سب لَعنتیں جو اِس کِتاب میں لِکھی ہیں اُس پر پڑیں گی اور خُداوند اُس کے نام کو صفحۂِ روزگار سے مِٹا دے گا۔


علاوہ اِس کے خُداوند اپنی طرف سے اِسرائیلؔ کے لِئے ایک اَیسا بادشاہ برپا کرے گا جو اُسی دِن یرُبعاؔم کے گھرانے کو کاٹ ڈالے گا۔ لیکن کب؟ یہ ابھی ہو گا۔


سو ساؤُل اپنے گُناہ کے سبب سے جو اُس نے خُداوند کے حضُور کِیا تھا مَرا اِس لِئے کہ اُس نے خُداوند کی بات نہ مانی اور اِس لِئے بھی کہ اُس نے اُس سے مشورَہ کِیا جِس کا یار جِنّ تھا تاکہ اُس کے ذرِیعہ سے دریافت کرے۔


کہ دیکھو یہ وُہی آدمی ہے جِس نے خُدا کو اپنی پناہ گاہ نہ بنایا بلکہ اپنے مال کی فراوانی پر بھروسا کِیا اور شرارت میں پکّا ہو گیا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات