Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 19:7 - کِتابِ مُقادّس

7 جب مِسکِین کے سب بھائی ہی اُس سے نفرت کرتے ہیں تو اُس کے دوست کِتنے زِیادہ اُس سے دُور بھاگیں گے! وہ باتوں سے اُن کا پِیچھا کرتا ہے پر اُن کو نہیں پاتا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 جَب ایک مُفلس سے اُس کے اَپنے بھایٔی ہی دُور رہنا پسند کرتے ہیں۔ تو اُس کے دوست تو اَور بھی زِیادہ اُس سے دُور بھاگیں گے! حالانکہ وہ مَنّت سماجت کرتے ہُوئے اُن کے پیچھے جاتا ہے، لیکن وہ اُسے کہیں نہیں ملتے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 ग़रीब के तमाम भाई उससे नफ़रत करते हैं, तो फिर उसके दोस्त उससे क्यों दूर न रहें। वह बातें करते करते उनका पीछा करता है, लेकिन वह ग़ायब हो जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 غریب کے تمام بھائی اُس سے نفرت کرتے ہیں، تو پھر اُس کے دوست اُس سے کیوں دُور نہ رہیں۔ وہ باتیں کرتے کرتے اُن کا پیچھا کرتا ہے، لیکن وہ غائب ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 19:7
15 حوالہ جات  

دَولت بُہت سے دوست پَیدا کرتی ہے پر مِسکِین اپنے ہی دوست سے بیگانہ ہے۔


جو مِسکِین کا نالہ سُن کر اپنے کان بند کر لیتا ہے وہ آپ بھی نالہ کرے گا اور کوئی نہ سُنے گا۔


مُحتاج مِنّت سماجت کرتا ہے پر دَولت مند سخت جواب دیتا ہے۔


میرے عزِیز اور دوست میری بلا میں الگ ہو گئے اور میرے رِشتہ دار دُور جا کھڑے ہُوئے۔


لیکن تُم نے غرِیب آدمی کی بے عِزّتی کی۔ کیا دَولت مند تُم پر ظُلم نہیں کرتے اور وُہی تُمہیں عدالتوں میں گھسِیٹ کر نہیں لے جاتے؟


کنگال سے اُس کا ہمسایہ بھی بیزار ہے پر مال دار کے دوست بُہت ہیں۔


تُو نے دوست و احباب کو مُجھ سے دُور کِیا اور میرے جان پہچانوں کو اندھیرے میں ڈال دِیا ہے۔


تُو نے میرے جان پہچانوں کو مُجھ سے دُور کر دِیا۔ تُو نے مُجھے اُن کے نزدِیک گِھنونا بنا دِیا۔ مَیں بند ہُوں اور نِکل نہیں سکتا۔


دَولت مند کی دَولت اُس کا مُحکم شہر ہے۔ کنگال کی ہلاکت اُسی کی تنگ دستی ہے۔


میری جان کے خواہاں میرے لِئے جال بِچھاتے ہیں اور میرے نُقصان کے طالِب شرارت کی باتیں بولتے اور دِن بھر مکر و فریب کے منصُوبے باندھتے ہیں۔


اپنے دوست اور اپنے باپ کے دوست کو ترک نہ کر اور اپنی مُصِیبت کے دِن اپنے بھائی کے گھر نہ جا کیونکہ ہمسایہ جو نزدِیک ہو اُس بھائی سے جو دُور ہو بِہتر ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات