Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 18:22 - کِتابِ مُقادّس

22 جِس کو بِیوی مِلی اُس نے تُحفہ پایا اور اُس پر خُداوند کا فضل ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 جِس نے بیوی پائی اُس نے گویا تحفہ پا لیا اَور اُس پر یَاہوِہ کا فضل ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 जिसे बीवी मिली उसे अच्छी नेमत मिली, और उसे रब की मंज़ूरी हासिल हुई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 جسے بیوی ملی اُسے اچھی نعمت ملی، اور اُسے رب کی منظوری حاصل ہوئی۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 18:22
14 حوالہ جات  

گھر اور مال تو باپ دادا سے مِیراث میں مِلتے ہیں لیکن دانِش مند بِیوی خُداوند سے مِلتی ہے۔


نیک عَورت اپنے شَوہر کے لِئے تاج ہے لیکن ندامت لانے والی اُس کی ہڈّیوں میں بوسِیدگی کی مانِند ہے۔


اپنی بطالت کی زِندگی کے سب دِن جو اُس نے دُنیا میں تُجھے بخشی ہے ہاں اپنی بطالت کے سب دِن اُس بِیوی کے ساتھ جو تیری پِیاری ہے عَیش کر لے کہ اِس زِندگی میں اور تیری اُس مِحنت کے دَوران میں جو تُو نے دُنیا میں کی تیرا یِہی بخرہ ہے۔


لیکن حرام کاری کے اندیشہ سے ہر مَرد اپنی بِیوی اور ہر عَورت اپنا شَوہر رکھّے۔


اور خُداوند خُدا نے کہا کہ آدمؔ کا اکیلا رہنا اچھّا نہیں۔ مَیں اُس کے لِئے ایک مددگار اُس کی مانِند بناؤں گا۔


اور یعقُوبؔ اراؔم کی زمِین کو بھاگ گیا۔ ہاں اِسرائیل بِیوی کی خاطِر نَوکر بنا۔ اُس نے بِیوی کی خاطِر چَوپانی کی۔


کیونکہ جو مُجھ کو پاتا ہے زِندگی پاتا ہے اور وہ خُداوند کا مقبُول ہو گا۔


یُوں تُو خُدا اور اِنسان کی نظر میں مقبُولِیتّ اور عقل مندی حاصِل کرے گا۔


اور اِضحاقؔ رِبقہ کو اپنی ماں سارؔہ کے ڈیرے میں لے گیا۔ تب اُس نے رِبقہؔ سے بیاہ کر لِیا اور اُس سے مُحبّت کی اور اِضحاقؔ نے اپنی ماں کے مَرنے کے بعد تسلّی پائی۔


یعقُوبؔ نے اَیسا ہی کِیا کہ لیاہؔ کا ہفتہ پُورا کِیا تب لابنؔ نے اپنی بیٹی راخِلؔ بھی اُسے بیاہ دی۔


ماسِوا اِس کے مَیں نے محلوؔن کی بِیوی موآبی رُوت کو بھی اپنی بِیوی بنانے کے لِئے خرِید لِیا ہے تاکہ اُس مُردہ کے نام کو اُس کی مِیراث میں قائِم کرُوں اور اُس مُردہ کا نام اُس کے بھائِیوں اور اُس کے مکان کے دروازہ سے مِٹ نہ جائے۔ تُم آج کے دِن گواہ ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات