Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 18:18 - کِتابِ مُقادّس

18 قُرعہ جھگڑوں کو مَوقُوف کرتا ہے اور زبردستوں کے درمِیان فَیصلہ کر دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 قُرعہ اَندازی سے جھگڑے موقُوف ہو جاتے ہیں اَور اُس سے زورآور فریقوں کو باہم اُلجھنے سے روکا جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 क़ुरा डालने से झगड़े ख़त्म हो जाते और बड़ों का एक दूसरे से लड़ने का ख़तरा दूर हो जाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 قرعہ ڈالنے سے جھگڑے ختم ہو جاتے اور بڑوں کا ایک دوسرے سے لڑنے کا خطرہ دُور ہو جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 18:18
10 حوالہ جات  

قُرعہ گود میں ڈالا جاتا ہے پر اُس کا سارا اِنتظام خُداوند کی طرف سے ہے۔


اور لوگوں کے سردار یروشلیِم میں رہتے تھے اور باقی لوگوں نے قُرعے ڈالے کہ ہر دس شخصوں میں سے ایک کو شہرِ مُقدّس یروشلیِم میں بسنے کے لِئے لائیں اور نَو باقی شہروں میں رہیں۔


اِنہوں نے بھی اپنے بھائی بنی ہارُون کی طرح داؤُد بادشاہ اور صدُوؔق اور اخی مَلِک اور کاہِنوں اور لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سرداروں کے سامنے اپنا اپنا قُرعہ ڈالا یعنی سردار کے آبائی خاندانوں کا جو حق تھا وُہی اُس کے چھوٹے بھائی کے خاندانوں کا تھا۔


مِرارؔی کے بیٹوں کو اُن کے گھرانوں کے مُوافِق رُوبِن کے قبِیلہ اور جد کے قبِیلہ اور زبُولُون کے قبِیلہ میں سے بارہ شہر قُرعہ ڈال کر دِئے گئے۔


تب ساؤُل نے کہا کہ میرے اور میرے بیٹے یُونتن کے نام پر قُرعہ ڈالو۔ تب یُونتن پکڑا گیا۔


اُن کی مِیراث قُرعہ سے دی گئی جَیسا خُداوند نے ساڑھے نَو قبِیلوں کے حق میں مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا۔


جو پہلے اپنا دعویٰ بیان کرتا ہے راست معلُوم ہوتا ہے پر دُوسرا آ کر اُس کی حقِیقت ظاہِر کرتا ہے۔


رنجِیدہ بھائی کو راضی کرنا مُحکم شہر لے لینے سے زِیادہ مُشکِل ہے اور جھگڑے قلعہ کے بینڈوں کی مانِند ہیں۔


تب ساؤُل نے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا سے کہا حق کو ظاہِر کر دے۔ سو چِٹّھی یُونتن اور ساؤُل کے نام پر نِکلی اور لوگ بچ گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات