Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 16:18 - کِتابِ مُقادّس

18 ہلاکت سے پہلے تکبُّر اور زوال سے پہلے خُود بِینی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 تباہی سے پہلے تکبُّر، اَور زوال سے پہلے خُود بینی ہوتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 तबाही से पहले ग़ुरूर और गिरने से पहले तकब्बुर आता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 تباہی سے پہلے غرور اور گرنے سے پہلے تکبر آتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 16:18
27 حوالہ جات  

تکبُّر کے ہمراہ رُسوائی آتی ہے لیکن خاکساروں کے ساتھ حِکمت ہے۔


آدمی کے دِل میں تکُبّر ہلاکت کا پیش رَو ہے اور فروتنی عزِّت کی پیشوا۔


آدمی کا غُرُور اُس کو پست کرے گا لیکن جو دِل سے فروتن ہے عِزّت حاصِل کرے گا۔


نَومُرِید نہ ہو تاکہ تکبُّر کر کے کہِیں اِبلِیس کی سی سزا نہ پائے۔


اچھّا وہ تو بے اِیمانی کے سبب سے توڑی گئیں اور تُو اِیمان کے سبب سے قائِم ہے۔ پس مغرُور نہ ہو بلکہ خَوف کر۔


فساد پسند خطا پسند ہے اور اپنے دروازہ کو بُلند کرنے والا ہلاکت کا طالِب۔


سو ہامان اندر آیا اور بادشاہ نے اُس سے کہا جِس کی تعظِیم بادشاہ کرنا چاہتا ہے اُس شخص سے کیا کِیا جائے؟ ہامان نے اپنے دِل میں کہا کہ مُجھ سے زِیادہ بادشاہ کِس کی تعظِیم کرنا چاہتا ہو گا؟


سو اُنہوں نے ہامان کو اُسی سُولی پر جو اُس نے مردؔکَی کے لِئے تیّار کی تھی ٹانگ دِیا۔ تب بادشاہ کا غُصّہ ٹھنڈا ہُؤا۔


لیکن تُو اَے بیلشضر جو اُس کا بیٹا ہے باوُجُودیکہ تُو اِس سب سے واقِف تھا تَو بھی تُو نے اپنے دِل سے عاجِزی نہ کی۔


اور جب وہ اپنے دیوتا نِسرُوؔک کے مندِر میں پُوجا کر رہا تھا تو ادرمّلک اور شَراضر اُس کے بیٹوں نے اُسے تلوار سے قتل کِیا اور اراراؔط کی سرزمِین کو بھاگ گئے اور اُس کا بیٹا اسرحدُّوؔن اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


جب ہامان نے دیکھا کہ مردؔکَی نہ جُھکتا نہ میری تعظِیم کرتا ہے تو ہامان غُصّہ سے بھر گیا۔


پس اُس کی طرف سے ہاتھ کا وہ حِصّہ بھیجا گیا اور یہ نوِشتہ لِکھا گیا۔


اِس پر وہ لَعنت کرنے اور قَسم کھانے لگا کہ مَیں اِس آدمی کو نہیں جانتا اور فی الفَور مُرغ نے بانگ دی۔


اور جب اُس فِلستی نے اِدھر اُدھر نِگاہ کی اور داؤُد کو دیکھا تو اُسے ناچِیز جانا کیونکہ وہ محض لڑکا تھا اور سُرخ رُو اور نازُک چِہرہ کا تھا۔


خُداوند کا خَوف بدی سے عداوت ہے۔ غرُور اور گھمنڈ اور بُری راہ اور کج گو مُنہ سے مُجھے نفرت ہے۔


تیری ہَیبت اور تیرے دِل کے غرُور نے تُجھے فریب دِیا ہے۔ اَے تُو جو چٹانوں کے شِگافوں میں رہتی ہے اور پہاڑوں کی چوٹِیوں پر قابِض ہے اگرچہ تُو عُقاب کی طرح اپنا آشیانہ بُلندی پر بنائے تَو بھی مَیں وہاں سے تُجھے نِیچے اُتارُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔


اور مُلکِ مِصرؔ اُجاڑ اور وِیران ہو جائے گا اور وہ جانیں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔ چُونکہ اُس نے کہا ہے کہ دریا میرا ہی ہے اور مَیں نے ہی اُسے بنایا ہے۔


لیکن بنی عمُّون کے بادشاہ نے اِفتاؔح کی یہ باتیں جو اُس نے اُسے کہلا بھیجی تِھیں نہ مانِیں۔


اور وہ گھمنڈی ٹھوکر کھائے گا۔ وہ گِرے گا اور کوئی اُسے نہ اُٹھائے گا اور مَیں اُس کے شہروں میں آگ بھڑکاؤُں گا اور وہ اُس کی تمام نواحی کو بھسم کر دے گی۔


تیرا دِل تیرے حُسن پر گھمنڈ کرتا تھا۔ تُو نے اپنے جمال کے سبب سے اپنی حِکمت کھو دی۔ مَیں نے تُجھے زمِین پر پٹک دِیا اور بادشاہوں کے سامنے رکھ دِیا ہے تاکہ وہ تُجھے دیکھ لیں۔


اور جب وہ لشکر پراگندہ کر دِیا جائے گا تو اُس کے دِل میں گھمنڈ سمائے گا۔ وہ لاکھوں کو گِرائے گا لیکن غالِب نہ آئے گا۔


اور جِس نے تُجھے اور اُسے دونوں کو بُلایا ہے آ کر تُجھ سے کہے کہ اِس کو جگہ دے۔ پِھر تُجھے شرمِندہ ہو کر سب سے نِیچے بَیٹھنا پڑے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات