Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 14:26 - کِتابِ مُقادّس

26 خُداوند کے خَوف میں قوّی اُمّید ہے اور اُس کے فرزندوں کو پناہ کی جگہ مِلتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 یَاہوِہ کا خوف رکھنے والے کے لیٔے یَاہوِہ محفوظ قلعہ ہے، اَور اُس کی اَولاد کے لیٔے وہ پناہ گاہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 जो रब का ख़ौफ़ माने उसके पास महफ़ूज़ क़िला है जिसमें उस की औलाद भी पनाह ले सकती है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 جو رب کا خوف مانے اُس کے پاس محفوظ قلعہ ہے جس میں اُس کی اولاد بھی پناہ لے سکتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 14:26
19 حوالہ جات  

خُداوند کا خَوف زِندگی بخش ہے۔ اور خُدا ترس سیر ہو گا اور بدی سے محفُوظ رہے گا۔


خُداوند کا نام مُحکم بُرج ہے۔ صادِق اُس میں بھاگ جاتا ہے اور امن میں رہتا ہے۔


اور تیرے زمانہ میں امن ہو گا۔ نجات و حِکمت اور دانِش کی فراوانی ہو گی۔ خُداوند کا خَوف اُس کا خزانہ ہے۔


لیکن تُم پر جو میرے نام کی تعظِیم کرتے ہو آفتابِ صداقت طالع ہو گا اور اُس کی کِرنوں میں شِفا ہو گی اور تُم گاوخانہ کے بچھڑوں کی طرح کُودو پھاندو گے۔


خُداوند کی حمد کرو۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند سے ڈرتا ہے اور اُس کے حُکموں میں خُوب مسرُور رہتا ہے۔


پس تمام یہُودیہ اور گلِیل اور سامریہ میں کلِیسیا کو چَین ہو گیا اور اُس کی ترقّی ہوتی گئی اور وہ خُداوند کے خَوف اور رُوحُ القُدس کی تسلّی پر چلتی اور بڑھتی جاتی تھی۔


اچھّا ہے کہ تُو اِس کو بھی پکڑے رہے اور اُس پر سے بھی ہاتھ نہ اُٹھائے کیونکہ جو خُدا ترس ہے اِن سب سے بچ نِکلے گا۔


اگر میرے باپ کا خُدا ابرہامؔ کا معبُود جِس کا رُعب اِضحاقؔ مانتا تھا میری طرف نہ ہوتا تو ضرُور ہی تُو اب مُجھے خالی ہاتھ جانے دیتا۔ خُدا نے میری مُصِیبت اور میرے ہاتھوں کی محنت دیکھی ہے اور کل رات تُجھے ڈانٹا بھی۔


خُداوند نے فرمایا یقِیناً مَیں تُجھے تَقوِیت بخشُوں گا کہ تیری خَیر ہو۔ یقِیناً مَیں مُصِیبت اور تنگی کے وقت دُشمنوں سے تیرے سامنے اِلتجا کراؤُں گا۔


خُداوند کا خَوف حیات کا چشمہ ہے جو مَوت کے پھندوں سے چُھٹکارے کا باعِث ہے۔


راست رَو صادِق کے بعد اُس کے بیٹے مُبارک ہوتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات