Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 14:15 - کِتابِ مُقادّس

15 نادان ہر بات کا یقِین کر لیتا ہے لیکن ہوشیار آدمی اپنی روِش کو دیکھتا بھالتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 سادہ لَوح ہر بات کا یقین کر لیتا ہے، لیکن ہوشیار آدمی سوچ سمجھ کر قدم اُٹھاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 सादालौह हर एक की बात मान लेता है जबकि ज़हीन आदमी अपना हर क़दम सोच-समझकर उठाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 سادہ لوح ہر ایک کی بات مان لیتا ہے جبکہ ذہین آدمی اپنا ہر قدم سوچ سمجھ کر اُٹھاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 14:15
16 حوالہ جات  

اِس سبب سے نادان نہ بنو بلکہ خُداوند کی مرضی کو سمجھو کہ کیا ہے۔


ہوشیار کی حِکمت یہ ہے کہ اپنی راہ پہچانے لیکن احمقوں کی حماقت دھوکا ہے۔


ہوشیار بلا کو دیکھ کر چِھپ جاتا ہے لیکن نادان بڑھے چلے جاتے اور نُقصان اُٹھاتے ہیں۔


اپنے پاؤں کے راستہ کو ہموار بنا اور تیری سب راہیں قائِم رہیں۔


اَے عزِیزو! ہر ایک رُوح کا یقِین نہ کرو بلکہ رُوحوں کو آزماؤ کہ وہ خُدا کی طرف سے ہیں یا نہیں کیونکہ بُہت سے جُھوٹے نبی دُنیا میں نِکل کھڑے ہُوئے ہیں۔


تاکہ ہم آگے کو بچّے نہ رہیں اور آدمِیوں کی بازِیگری اور مَکّاری کے سبب سے اُن کے گُمراہ کرنے والے منصُوبوں کی طرف ہر ایک تعلِیم کے جھوکے سے مَوجوں کی طرح اُچھلتے بہتے نہ پِھریں۔


وہ سرِگیُسؔ پَولُسؔ صُوبہ دار کے ساتھ تھا جو صاحِبِ تمِیز آدمی تھا۔ اِس نے برنباسؔ اور ساؤُلؔ کو بُلا کر خُدا کا کلام سُننا چاہا۔


ہوشیار بلا کو دیکھ کر چِھپ جاتا ہے لیکن نادان بڑھے چلے جاتے اور نُقصان اُٹھاتے ہیں۔


اِس لِئے اِن ایّام میں پیش بِین خاموش ہو رہیں گے کیونکہ یہ بُرا وقت ہے۔


برگشتہ دِل اپنی روِش کا اجر پاتا ہے اور نیک آدمی اپنے کام کا۔


دانا ڈرتا ہے اور بدی سے الگ رہتا ہے پر احمق جھنجُھلاتا ہے اور بیباک رہتا ہے۔


بدکردار جُھوٹے لبوں کی سُنتا ہے اور دروغ گو مُفِسد زُبان کا شنوا ہوتا ہے۔


تب داؤُد نے اُس جوان سے جِس نے اُس کو یہ خبر دی کہا تُجھے کَیسے معلُوم ہے کہ ساؤُل اور اُس کا بیٹا یُونتن مَر گئے؟


بت سبع نے کہا اچّھا مَیں تیرے لِئے بادشاہ سے عرض کرُوں گی۔


اُنہوں نے چار بار میرے پاس اَیسا ہی پَیغام بھیجا اور مَیں نے اُن کو اِسی طرح کا جواب دِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات