Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 10:32 - کِتابِ مُقادّس

32 صادِق کے ہونٹ پسندیدہ بات سے آشنا ہیں لیکن شرِیروں کے مُنہ کج گوئی سے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 صادقوں کے ہونٹ پسندِیدہ بات سے آشنا ہیں، لیکن بدکار کا مُنہ صِرف بدگوئی سے واقف ہوتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 रास्तबाज़ के होंट जानते हैं कि अल्लाह को क्या पसंद है, लेकिन बेदीन का मुँह टेढ़ी बातें ही जानता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 راست باز کے ہونٹ جانتے ہیں کہ اللہ کو کیا پسند ہے، لیکن بےدین کا منہ ٹیڑھی باتیں ہی جانتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 10:32
13 حوالہ جات  

صادِق کا دِل سوچ کر جواب دیتا ہے پر شرِیروں کا مُنہ بُری باتیں اُگلتا ہے۔


بے تامُّل بولنے والے کی باتیں تلوار کی طرح چھیدتی ہیں لیکن دانِش مند کی زُبان صِحت بخش ہے۔


شرِیروں کی باتیں یہی ہیں کہ خُون کرنے کے لِئے تاک میں بَیٹھیں لیکن صادِقوں کی باتیں اُن کو رہائی دیں گی۔


راست بازوں کی دُعا سے شہر سرفرازی پاتا ہے لیکن شرِیروں کی باتوں سے برباد ہوتا ہے۔


تاکہ تُجھے شرِیر کی راہ سے اور کج گو سے بچائیں۔


واعِظ دِل آویز باتوں کی تلاش میں رہا۔ اُن سچّی باتوں کی جو راستی سے لِکھی گئِیں۔


داناؤں کی زُبان عِلم کا درُست بیان کرتی ہے۔ پر احمقوں کا مُنہ حماقت اُگلتا ہے۔


اور اَیسی صِحت کلامی پائی جائے جو ملامت کے لائِق نہ ہو تاکہ مُخالِف ہم پر عَیب لگانے کی کوئی وجہ نہ پا کر شرمِندہ ہو جائے۔


اِس لِئے اَے بادشاہ تیرے حضُور میری صلاح قبُول ہو اور تُو اپنی خطاؤں کو صداقت سے اور اپنی بدکرداری کو مِسکِینوں پر رحم کرنے سے دُور کر۔ مُمکن ہے کہ اِس سے تیرا اِطمِینان زِیادہ ہو۔


دانِش مند کے مُنہ کی باتیں لطِیف ہیں پر احمق کے ہونٹ اُسی کو نِگل جاتے ہیں۔


کج گو مُنہ تُجھ سے الگ رہے۔ دروغ گو لب تُجھ سے دُور ہوں۔


خبِیث و بدکار آدمی ٹیڑھی تِرچھی زُبان لِئے پِھرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات