Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




امثال 1:5 - کِتابِ مُقادّس

5 تاکہ دانا آدمی سُن کر عِلم میں ترقّی کرے اور فہِیم آدمی درُست مشوَرت تک پُہنچے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تاکہ دانا اُنہیں سُن کر اَپنی سمجھ میں اِضافہ کریں، اَور صاحبِ فہم ہدایت پائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 जो दाना है वह सुनकर अपने इल्म में इज़ाफ़ा करे, जो समझदार है वह राहनुमाई करने का फ़न सीख ले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 جو دانا ہے وہ سن کر اپنے علم میں اضافہ کرے، جو سمجھ دار ہے وہ راہنمائی کرنے کا فن سیکھ لے۔

باب دیکھیں کاپی




امثال 1:5
18 حوالہ جات  

جو تربِیّت کو دوست رکھتا ہے وہ عِلم کو دوست رکھتا ہے لیکن جو تنبِیہ سے نفرت رکھتا ہے وہ حَیوان ہے۔


دانا کو تربِیّت کر اور وہ اَور بھی دانا بن جائے گا۔ صادِق کو سِکھا اور وہ عِلم میں ترقّی کرے گا۔


مَیں عقل مند جان کر تُم سے کلام کرتا ہُوں۔ جو مَیں کہتا ہُوں تُم آپ اُسے پرکھو۔


سو اگر تُجھ میں سمجھ ہے تو اِسے سُن لے اور میری باتوں پر توجُّہ کر۔


اِس لِئے اَے اہلِ خِرد میری سُنو۔ یہ ہرگِز ہو نہیں سکتا کہ خُدا شرارت کا کام کرے اور قادرِ مُطلق بدی کرے۔


اہلِ خِرد مُجھ سے کہیں گے بلکہ ہر عقل مند جو میری سُنتا ہے کہے گا


وہ اُس سے باتیں کر ہی رہا تھا کہ اُس نے اُس سے کہا کہ کیا ہم نے تُجھے بادشاہ کا مُشِیر بنایا ہے؟ چُپ رہ! تُو کیوں مار کھائے؟ تب وہ نبی یہ کہہ کر چُپ ہو گیا کہ مَیں جانتا ہُوں کہ خُدا کا اِرادہ یہ ہے کہ تُجھے ہلاک کرے اِس لِئے کہ تُو نے یہ کِیا ہے اور میری مشورت نہیں مانی۔


ٹھٹّھاباز حِکمت کی تلاش کرتا ہے اور نہیں پاتا لیکن صاحبِ فہم کو عِلم آسانی سے حاصِل ہوتا ہے۔


پِھر مَیں نے توِجُّہ کی اور دیکھا کہ دُنیا میں نہ تو دَوڑ میں تیز رفتار کو سبقت ہے نہ جنگ میں زورآور کو فتح اور نہ روٹی دانِش مند کو مِلتی ہے نہ دَولت عقل مندوں کو اور نہ عِزّت اہلِ خِرد کو بلکہ اُن سب کے لِئے وقت اور حادِثہ ہے۔


سو تُم اِن کو ماننا اور عمل میں لانا کیونکہ اَور قَوموں کے سامنے یِہی تُمہاری عقل اور دانِش ٹھہریں گے۔ وہ اِن تمام آئِین کو سُن کر کہیں گی کہ یقِیناً یہ بزُرگ قَوم نِہایت عقل مند اور دانِشور ہے۔


اَے تُم عقل مند لوگو! میری باتیں سُنو اور اَے تُم جو اہلِ معرفت ہو! میری طرف کان لگاؤ


تربِیّت کی بات سُنو اور دانا بنو اور اِس کو ردّ نہ کرو۔


ٹھٹّھاباز کو ملامت نہ کر۔ نہ ہو کہ وہ تُجھ سے عداوت رکھنے لگے۔ دانا کو ملامت کر اور وہ تُجھ سے مُحبّت رکھّے گا۔


ہوشیار کا دِل عِلم حاصِل کرتا ہے اور دانا کے کان عِلم کے طالِب ہیں۔


ٹھٹھّا کرنے والے کو مار۔ اِس سے سادہ دِل ہوشیار ہو جائے گا اور صاحِبِ فہم کو تنبِیہ کر۔ وہ عِلم حاصِل کرے گا۔


جب ٹھٹّھا کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے تو سادہ دِل حِکمت حاصِل کرتا ہے اور جب دانا تربِیّت پاتا ہے تو عِلم حاصِل کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات