Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عوبدیاہ 1:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اَے تِیماؔن تیرے بہادُر گھبرا جائیں گے یہاں تک کہ کوہِستانِ عیسَو کے باشِندوں میں سے ہر ایک کاٹ ڈالا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَے تیمانؔ، تمہارے بہادر خوفزدہ ہوں گے، اَور عیسَوؔ کا ہر پہاڑی باشِندہ ہلاک کر دیا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 ऐ तेमान, तेरे सूरमे भी सख़्त दहशत खाएँगे, क्योंकि उस वक़्त एसौ के पहाड़ी इलाक़े में क़त्लो-ग़ारत आम होगी, कोई नहीं बचेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اے تیمان، تیرے سورمے بھی سخت دہشت کھائیں گے، کیونکہ اُس وقت عیسَو کے پہاڑی علاقے میں قتل و غارت عام ہو گی، کوئی نہیں بچے گا۔

باب دیکھیں کاپی




عوبدیاہ 1:9
19 حوالہ جات  

پس مَیں تیمان پر آگ بھیجُوں گا اور وہ بُصراؔہ کے قصروں کو کھا جائے گی۔


اِس لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ مَیں ادُوؔم پر ہاتھ چلاؤُں گا۔ اُس کے اِنسان اور حَیوان کو نابُود کرُوں گا اور تِیمان سے لے کر اُسے وِیران کرُوں گا اور وہ دداؔن تک تلوار سے قتل ہوں گے۔


دیکھ وہ چڑھ آئے گا اور عُقاب کی طرح اُڑے گا اور بُصراؔہ کے خِلاف بازُو پَھیلائے گا اور اُس دِن ادُوؔم کے بہادُروں کا دِل زچّہ کے دِل کی مانِند ہو گا۔


الیِفزؔ کے بیٹے تیمانؔ اور اومرؔ اور صفو ؔاور جعتامؔ اور قنزؔ تھے۔


پس خُداوند کی مصلحت کو جو اُس نے ادُوؔم کے خِلاف ٹھہرائی ہے اور اُس کے اِرادہ کو جو اُس نے تِیماؔن کے باشِندوں کے خِلاف کِیا ہے سُنو۔ اُن کے گلّہ کے سب سے چھوٹوں کو بھی گھسِیٹ لے جائیں گے۔ یقِیناً اُن کا مسکن بھی اُن کے ساتھ برباد ہو گا۔


ادُوؔم کی بابت:۔ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ کیا تِیمان میں خِرد مُطلق نہ رہی؟ کیا عاقِلوں کی مصلحت جاتی رہی؟ کیا اُن کی عقل اُڑ گئی؟


جب ایُّوب کے تِین دوستوں تیمانی الِیفز اور سُوخی بِلدد اور نعماتی ضُوفر نے اُس ساری آفت کا حال جو اُس پر آئی تھی سُنا تو وہ اپنی اپنی جگہ سے چلے اور اُنہوں نے آپس میں عہد کِیا کہ جا کر اُس کے ساتھ روئیں اور اُسے تسلّی دیں۔


اور رہائی دینے والے کوہِ صِیُّون پر چڑھیں گے تاکہ کوہِستانِ عیسَو کی عدالت کریں اور سلطنت خُداوند کی ہو گی۔


اور پہلوانوں میں سے جو کوئی دِلاور ہے ننگا نِکل بھاگے گا خُداوند فرماتا ہے۔


اور یُوباب مَر گیا اور حشام جو تیمان کے عِلاقہ کا تھا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔


دیکھ تیرے اندر تیرے مَرد عَورتیں بن گئے۔ تیری مُملکت کے پھاٹک تیرے دُشمنوں کے سامنے کُھلے ہیں۔ آگ تیرے اڑبنگوں کو کھا گئی۔


اور اُن کو مت چھیڑنا کیونکہ مَیں اُن کی زمِین میں سے پاؤں دھرنے تک کی جگہ بھی تُم کو نہیں دُوں گا۔ اِس لِئے کہ مَیں نے کوہِ شعِیرؔ عیسَوؔ کو میراث میں دِیا ہے۔


اگر تیرے گھر میں چور آئیں یا رات کو ڈاکُو آ گُھسیں (تیری کَیسی بربادی ہے!) تو کیا وہ حسبِ خواہِش ہی نہ لیں گے؟ اگر انگُور توڑنے والے تیرے پاس آئیں تو کیا کُچھ دانے باقی نہ چھوڑیں گے؟


خُدا تیمان سے آیا اور قُدُّوس کوہِ فاراؔن سے۔ سِلاہ اُس کا جلال آسمان پر چھا گیا اور زمِین اُس کی حمد سے معمُور ہو گئی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات