Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عوبدیاہ 1:7 - کِتابِ مُقادّس

7 تیرے سب حِمایتیوں نے تُجھے سرحد تک ہانک دِیا ہے اور اُن لوگوں نے جو تُجھ سے میل رکھتے تھے تُجھے فریب دِیا اور مغلُوب کِیا اور اُنہوں نے جو تیری روٹی کھاتے تھے تیرے نِیچے جال بِچھایا۔ اُس میں ذرّہ دانائی نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور تمہارے سارے حمایتی تُمہیں سرحد تک کھدیڑ دیں گے؛ تمہارے دوست تُم سے دغا کریں گے اَور تُمہیں اَپنے قبضے میں کر لیں گے؛ جو تمہاری روٹی کھاتے ہیں وُہی تمہارے لئے جال بچھائیں گے، لیکن تُمہیں اِس کا پتہ بھی نہ چلے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 तेरे तमाम इत्तहादी तुझे मुल्क की सरहद तक भगा देंगे, तेरे दोस्त तुझे फ़रेब देकर तुझ पर ग़ालिब आएँगे। बल्कि तेरी रोटी खानेवाले ही तेरे लिए फंदा लगाएँगे, और तुझे पता नहीं चलेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 تیرے تمام اتحادی تجھے ملک کی سرحد تک بھگا دیں گے، تیرے دوست تجھے فریب دے کر تجھ پر غالب آئیں گے۔ بلکہ تیری روٹی کھانے والے ہی تیرے لئے پھندا لگائیں گے، اور تجھے پتا نہیں چلے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




عوبدیاہ 1:7
16 حوالہ جات  

بلکہ میرے دِلی دوست نے جِس پر مُجھے بھروسا تھا اور جو میری روٹی کھاتا تھا مُجھ پر لات اُٹھائی ہے۔


ادُوؔم کی بابت:۔ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ کیا تِیمان میں خِرد مُطلق نہ رہی؟ کیا عاقِلوں کی مصلحت جاتی رہی؟ کیا اُن کی عقل اُڑ گئی؟


تیرے سب چاہنے والے تُجھے بُھول گئے۔ وہ تیرے طالِب نہیں ہیں۔ فی الحقِیقت مَیں نے تُجھے دُشمن کی مانِند گھایل کِیا اور سنگ دِل کی طرح تادِیب کی اِس لِئے کہ تیری بدکرداری بڑھ گئی اور تیرے گُناہ زِیادہ ہو گئے۔


مَیں تُم سب کی بابت نہیں کہتا۔ جِن کو مَیں نے چُنا اُنہیں مَیں جانتا ہُوں لیکن یہ اِس لِئے ہے کہ یہ نوِشتہ پُورا ہو کہ جو میری روٹی کھاتا ہے اُس نے مُجھ پر لات اُٹھائی۔


وہ گویا دردِ زِہ میں مُبتلا ہو گا۔ وہ بے دانِش فرزند ہے۔ اب مُناسِب ہے کہ وِلادت گاہ میں دیر نہ کرے۔


مَیں نے اپنے دوستوں کو پُکارا۔ اُنہوں نے مُجھے دغا دی میرے کاہِن اور بزُرگ اپنی جان کو تازہ کرنے کے لِئے شہر میں کھانا ڈُھونڈتے ڈُھونڈتے ہلاک ہو گئے۔


کہ دیکھ وہ سب عَورتیں جو شاہِ یہُوداؔہ کے محلّ میں باقی ہیں شاہِ بابل کے اُمرا کے پاس پُہنچائی جائیں گی اور کہیں گی کہ تیرے دوستوں نے تُجھے فریب دِیا اور تُجھ پر غالِب آئے۔ جب تیرے پاؤں کِیچ میں دھس گئے تو وہ اُلٹے پِھر گئے۔


کیونکہ مَیں نے بُہتوں کی تُہمت سُنی۔ چاروں طرف دہشت ہے۔ اُس کی شکایت کرو۔ وہ کہتے ہیں ہم اُس کی شِکایت کریں گے۔ میرے سب دوست میرے ٹھوکر کھانے کے مُنتظِر ہیں اور کہتے ہیں شاید وہ ٹھوکر کھائے۔ تب ہم اُس پر غالِب آئیں گے اور اُس سے بدلہ لیں گے۔


تب اَے غارت شُدہ! تُو کیا کرے گی؟ اگرچہ تُو لال جوڑا پہنے۔ اگرچہ تُو زرِّین زیوروں سے آراستہ ہو۔ اگرچہ تُو اپنی آنکھوں میں سُرمہ لگائے تُو عبث اپنے آپ کو خُوب صُورت بنائے گی۔ تیرے عاشِق تُجھ کو حقِیر جانیں گے۔ وہ تیری جان کے طالِب ہوں گے۔


جب اُس کی شاخیں مُرجھا جائیں گی تو توڑی جائیں گی۔ عَورتیں آئیں گی اور اُن کو جلائیں گی کیونکہ لوگ دانِش سے خالی ہیں اِس لِئے اُن کا خالِق اُن پر رحم نہیں کرے گا اور اُن کا بنانے والا اُن پر ترس نہیں کھائے گا۔


پر تُو اَے خُداوند! مُجھ پر رحم کر کے مُجھے اُٹھا کھڑا کر تاکہ مَیں اُن کو بدلہ دُوں۔


اِفرائِیم بے وقُوف و بے دانِش فاختہ ہے۔ وہ مِصرؔ کی دُہائی دیتے اور اسُور کو جاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات