Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عوبدیاہ 1:13 - کِتابِ مُقادّس

13 تُجھے مُناسب نہ تھا کہ تُو میرے لوگوں کی مُصِیبت کے روز اُن کے پھاٹکوں میں گُھستا اور اُن کی مُصِیبت کے روز اُن کی بد حالی کو کھڑا دیکھتا رہتا اور اُن کے لشکر پر ہاتھ بڑھاتا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 تُمہیں مُناسب نہ تھا کہ تُم میرے لوگوں کی مُصیبت کے دِنوں میں، اُن کے پھاٹکوں میں گھُستے، اَور اُن کی تباہی کے دِن خاموش رہ کر دُور کھڑا ہوکر تماشا دیکھتے رہتے، اَور اُن کی تباہی کے دِن اُن کا مال لُوٹتے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 यह ठीक नहीं था कि तू उस दिन तबाहशुदा शहर में घुस आया ताकि यरूशलम की मुसीबत से लुत्फ़ उठाए और उनका बचा-खुचा माल लूट ले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 یہ ٹھیک نہیں تھا کہ تُو اُس دن تباہ شدہ شہر میں گھس آیا تاکہ یروشلم کی مصیبت سے لطف اُٹھائے اور اُن کا بچا کھچا مال لُوٹ لے۔

باب دیکھیں کاپی




عوبدیاہ 1:13
9 حوالہ جات  

اور مَیں اُن قَوموں سے جو آرام میں ہیں نِہایت ناراض ہُوں کیونکہ جب مَیں تھوڑا ناراض تھا تو اُنہوں نے اُس آفت کو بُہت زِیادہ کر دِیا۔


چُونکہ تُو نے کہا کہ یہ دو قَومیں اور یہ دو مُلک میرے ہوں گے اور ہم اُن کے مالِک ہوں گے باوُجُودیکہ خُداوند وہاں تھا۔


چُونکہ تُو قدِیم سے عداوت رکھتا ہے اور تُو نے بنی اِسرائیل کو اُن کی مُصِیبت کے دِن اُن کی بدکرداری کے آخِر میں تلوار کی دھار کے حوالہ کِیا ہے۔


مَیں اپنی سب ہڈّیاں گِن سکتا ہُوں۔ وہ مُجھے تاکتے اور گُھورتے ہیں۔


شاید خُداوند اُس ظُلم پر جو میرے اُوپر ہُؤا ہے نظر کرے اور خُداوند آج کے دِن اُس کی لَعنت کے بدلے مُجھے نیک بدلہ دے۔


اُس کے مزدُور سِپاہی بھی اُس کے درمِیان موٹے بچھڑوں کی مانِند ہیں پر وہ بھی رُوگردان ہُوئے۔ وہ اِکٹّھے بھاگے۔ وہ کھڑے نہ رہ سکے کیونکہ اُن کی ہلاکت کا دِن اُن پر آ گیا۔ اُن کی سزا کا وقت آ پُہنچا۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ چُونکہ دُشمن نے تُم پر اہاہا! کہا اور یہ کہ وہ اُونچے اُونچے قدِیم مقام ہمارے ہی ہو گئے۔


اِس لِئے نبُوّت کر اور کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اِس سبب سے ہاں اِسی سبب سے کہ اُنہوں نے تُم کو وِیران کِیا اور ہر طرف سے تُم کو نِگل گئے تاکہ جو قَوموں میں سے باقی ہیں تُمہارے مالِک ہوں اور تُمہارے حق میں بکواسِیوں نے زُبان کھولی ہے اور تُم لوگوں میں بدنام ہُوئے ہو۔


اگر مَیں اپنے نفرت کرنے والے کی ہلاکت سے خُوش ہُؤا یا جب اُس پر آفت آئی تو شادمان ہُؤا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات