Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عوبدیاہ 1:12 - کِتابِ مُقادّس

12 تُجھے لازِم نہ تھا کہ تُو اُس روز اپنے بھائی کی جلاوطنی کو کھڑا دیکھتا رہتا اور بنی یہُوداؔہ کی ہلاکت کے روز شادمان ہوتا اور مُصِیبت کے روز لاف زنی کرتا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تمہارے لئے یہ مُناسب نہیں تھا کہ تُم اَپنے بھائیوں کے مُصیبت کے دِنوں میں خاموشی سے کھڑے ہوکر دیکھتے رہتے، اَور بنی یہُوداہؔ کی ہلاکت کے دِن شادمان ہوتا، اَور اُن کی مُصیبت کے دِنوں میں شیخی مارتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 तुझे तेरे भाई की बदक़िस्मती पर ख़ुशी नहीं मनानी चाहिए थी। मुनासिब नहीं था कि तू यहूदाह के बाशिंदों की तबाही पर शादियाना बजाता। उनकी मुसीबत देखकर तुझे शेख़ी नहीं मारनी चाहिए थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 تجھے اپنے بھائی کی بدقسمتی پر خوشی نہیں منانی چاہئے تھی۔ مناسب نہیں تھا کہ تُو یہوداہ کے باشندوں کی تباہی پر شادیانہ بجاتا۔ اُن کی مصیبت دیکھ کر تجھے شیخی نہیں مارنی چاہئے تھی۔

باب دیکھیں کاپی




عوبدیاہ 1:12
27 حوالہ جات  

اب بُہت سی قَومیں تیرے خِلاف جمع ہُوئی ہیں اور کہتی ہیں صِیُّون ناپاک ہو اور ہماری آنکھیں اُس کی رُسوائی دیکھیں۔


جِس طرح تُو نے بنی اِسرائیل کی مِیراث پر اِس لِئے کہ وہ وِیران تھی شادمانی کی اُسی طرح مَیں بھی تُجھ سے کرُوں گا۔ اَے کوہِ شعِیر تُو اور تمام ادُوؔم بِالکُل وِیران ہو گے اور لوگ جانیں گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


مِسکِین پر ہنسنے والا اُس کے خالِق کی اِہانت کرتا ہے اور جو اَوروں کی مُصِیبت سے خُوش ہوتا ہے بے سزا نہ چُھوٹے گا۔


اِس قدر غرُور سے اَور باتیں نہ کرو اور بڑا بول تُمہارے مُنہ سے نہ نِکلے کیونکہ خُداوند خُدایِ علِیم ہے اور اعمال کا تولنے والا۔


وہ گھمنڈ کی بے ہُودہ باتیں بَک بَک کر شہوت پرستی کے ذرِیعہ سے اُن لوگوں کو جِسمانی خواہِشوں میں پھنساتے ہیں جو گُمراہوں میں سے نِکل ہی رہے ہیں۔


یہ بُڑبُڑانے والے اور شِکایت کرنے والے ہیں اور اپنی خواہِشوں کے مُوافِق چلتے ہیں اور اپنے مُنہ سے بڑے بول بولتے ہیں اور نفع کے لِئے لوگوں کی روداری کرتے ہیں۔


خُداوند اُس پر ہنسے گا کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ اُس کا دِن آتا ہے۔


جُھوٹے ہونٹ بند ہو جائیں جو صادِقوں کے خِلاف غرُور اور حقارت سے تکبُّر کی باتیں بولتے ہیں۔


مَیں اپنی سب ہڈّیاں گِن سکتا ہُوں۔ وہ مُجھے تاکتے اور گُھورتے ہیں۔


اگر مَیں اپنے نفرت کرنے والے کی ہلاکت سے خُوش ہُؤا یا جب اُس پر آفت آئی تو شادمان ہُؤا۔


اور بڑے بول بولنے اور کُفر بَکنے کے لِئے اُسے ایک مُنہ دِیا گیا اور اُسے بیالِیس مہِینے تک کام کرنے کا اِختیار دِیا گیا۔


اِسی طرح زُبان بھی ایک چھوٹا سا عُضو ہے اور بڑی شیخی مارتی ہے۔ دیکھو۔ تھوڑی سی آگ سے کِتنے بڑے جنگل میں آگ لگ جاتی ہے۔


جب نزدِیک آ کر شہر کو دیکھا تو اُس پر رویا اور کہا۔


اَے دُخترِ ادُوم جو عُوض کی سرزمِین میں بستی ہے خُوش و خُرّم ہو! یہ پِیالہ تُجھ تک بھی پُہنچے گا۔ تُو مَست اور برہنہ ہو جائے گی۔


تُو نے اپنے خادِموں کے ذرِیعہ سے خُداوند کی تَوہِین کی اور کہا کہ مَیں اپنے بُہت سے رتھوں کو ساتھ لے کر پہاڑوں کی چوٹیوں پر بلکہ لُبناؔن کے وسطی حِصّوں تک چڑھ آیا ہُوں اور مَیں اُس کے اُونچے اُونچے دیوداروں اور اچّھے سے اچّھے صنَوبر کے درختوں کو کاٹ ڈالُوں گا اور مَیں اُس کے چوٹی پر کے زرخیز جنگل میں جا گُھسُوں گا۔


میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا۔ میرے کانوں نے میرے مُخالِف بدکاروں کا حال سُن لِیا ہے۔


میرا خُدا اپنی شفقت سے میرا پیش رَو ہو گا۔ خُدا مُجھے میرے دُشمنوں کی پستی دِکھائے گا۔


کیونکہ اُس نے مُجھے سب مُصِیبتوں سے چُھڑایا ہے اور میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا ہے۔


وہ جو پِیچھے آنے والے ہیں اُس کے دِن پر حَیران ہوں گے جَیسے وہ جو پہلے ہُوئے ڈر گئے تھے۔


پر جب مَیں لنگڑانے لگا تو وہ خُوش ہو کر اِکٹّھے ہو گئے۔ کمِینے میرے خِلاف اِکٹّھے ہُوئے اور مُجھے معلُوم نہ تھا۔ اُنہوں نے مُجھے پھاڑا اور باز نہ آئے۔


تیرے سب دُشمنوں نے تُجھ پر مُنہ پسارا ہے۔ وہ سُسکارتے اور دانت پِیستے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ہم اُسے نِگل گئے۔ بیشک ہم اِسی دِن کے مُنتظِر تھے سو آ پُہنچا اور ہم نے دیکھ لِیا


اور تُو جانے گا کہ مَیں خُداوند نے تیری تمام حقارت کی باتیں جو تُو نے اِسرائیل کے پہاڑوں کی مُخالفت میں کہِیں کہ وہ وِیران ہُوئے اور ہمارے قبضہ میں کر دِئے گئے کہ ہم اُن کو نِگل جائیں سُنی ہیں۔


ہاں اِسی لِئے خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ یقِیناً مَیں نے اقوام کے باقی لوگوں کا اور تمام ادُوؔم کا مُخالِف ہو کر جِنہوں نے اپنے پُورے دِل کی خُوشی سے اور قلبی عداوت سے اپنے آپ کو میری سرزمِین کے مالِک ٹھہرایا تاکہ اُن کے لِئے غنِیمت ہو اپنی غَیرت کے جوش میں فرمایا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات