Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




عوبدیاہ 1:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اُس قتل کے باعِث اور اُس ظُلم کے سبب سے جو تُو نے اپنے بھائی یعقُوبؔ پر کِیا ہے تُو خجالت سے مُلبّس اور ہمیشہ کے لِئے نیست ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَے عیسَوؔ، اُس ظُلم کے سبب سے جو تُونے اَپنے بھایٔی یعقوب پر کیا تھا، تُو بہت شرمندہ ہوگا؛ اَور ہمیشہ کے لیٔے تباہ ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 तूने अपने भाई याक़ूब पर ज़ुल्मो-तशद्दुद किया, इसलिए तेरी ख़ूब रुसवाई हो जाएगी, तुझे यों मिटाया जाएगा कि आइंदा तेरा नामो-निशान तक नहीं रहेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 تُو نے اپنے بھائی یعقوب پر ظلم و تشدد کیا، اِس لئے تیری خوب رُسوائی ہو جائے گی، تجھے یوں مٹایا جائے گا کہ آئندہ تیرا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی




عوبدیاہ 1:10
30 حوالہ جات  

خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ ادُوؔم کے تِین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے مَیں اُس کو بے سزا نہ چھوڑُوں گا کیونکہ اُس نے تلوار لے کر اپنے بھائی کو رگیدا اور رحم دِلی کو ترک کر دِیا اور اُس کا قہر ہمیشہ پھاڑتا رہا اور اُس کا غضب مَوقُوف نہ ہُؤا۔


مَیں تُجھے ابد تک وِیران رکھُّوں گا اور تیری بستِیاں پِھر آباد نہ ہوں گی اور تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


تُو نے اُس کی جوانی کے دِن گھٹا دِئے۔ تُو نے اُسے شرم آلُود کر دِیا ہے۔ (سِلاہ)


اور عیسوؔ نے یعقُوبؔ سے اُس برکت کے سبب سے جو اُس کے باپ نے اُسے بخشی کِینہ رکھّا اور عیسوؔ نے اپنے دِل میں کہا کہ میرے باپ کے ماتم کے دِن نزدِیک ہیں۔ پِھر مَیں اپنے بھائی یعقُوبؔ کو مار ڈالُوں گا۔


اَے خُداوند! یروشلِیم کے دِن کو بنی ادُوم کے خِلاف یاد کر جو کہتے تھے اِسے ڈھا دو۔ اِسے بُنیاد تک ڈھا دو۔


تب میرا دُشمن جو مُجھ سے کہتا تھا خُداوند تیرا خُدا کہاں ہے یہ دیکھ کر رُسوا ہو گا۔ میری آنکھیں اُسے دیکھیں گی۔ وہ گلِیوں کی کِیچ کی مانِند پایمال کِیا جائے گا۔


مِصرؔ وِیرانہ ہو گا اور ادُوؔم سُنسان بیابان کیونکہ اُنہوں نے بنی یہُوداؔہ پر ظُلم کِیا اور اُن کے مُلک میں بے گُناہوں کا خُون بہایا۔


وہ ٹاٹ سے کمر کَسیں گے اور ہَول اُن پر چھا جائے گا اور سب کے مُنہ پر شرم ہو گی اور اُن سب کے سروں پر چندلاپن ہو گا۔


اَے دُخترِ ادُوم جو عُوض کی سرزمِین میں بستی ہے خُوش و خُرّم ہو! یہ پِیالہ تُجھ تک بھی پُہنچے گا۔ تُو مَست اور برہنہ ہو جائے گی۔


ہم پریشان ہیں کیونکہ ہم نے ملامت سُنی۔ ہم شرم آلُودہ ہُوئے کیونکہ خُداوند کے گھر کے مقدِسوں میں اجنبی گُھس آئے۔


کیونکہ مَیں نے اپنی ذات کی قَسم کھائی ہے۔ خُداوند فرماتا ہے کہ بُصراؔہ جایِ حَیرت اور ملامت اور وِیرانی اور لَعنت ہو گا اور اُس کے سب شہر ابدُالآباد وِیران رہیں گے۔


ہم اپنی شرم میں لیٹیں اور رُسوائی ہم کو چِھپا لے کیونکہ ہم اور ہمارے باپ دادا اپنی جوانی کے وقت سے آج تک خُداوند اپنے خُدا کے خطاکار ہیں اور ہم خُداوند اپنے خُدا کی آواز کے شِنوا نہیں ہُوئے۔


مَیں اُس کے دُشمنوں کو شرمِندگی کا لِباس پہناؤُں گا لیکن اُس پر اُسی کا تاج رَونق افروز ہو گا۔


میرے مُخالِف ذِلّت سے مُلبّس ہو جائیں اور اپنی ہی شرمِندگی کو چادر کی طرح اوڑھ لیں۔


کیونکہ تیرے نام کی خاطِر مَیں نے ملامت اُٹھائی ہے۔ شرمِندگی میرے مُنہ پر چھا گئی ہے۔


تب یعقُوبؔ نے اپنی ماں رِبقہؔ سے کہا دیکھ میرے بھائی عیسوؔ کے جِسم پر بال ہیں اور میرا جِسم صاف ہے۔


تُو کِسی ادُومی سے نفرت نہ رکھنا کیونکہ وہ تیرا بھائی ہے۔ تُو کِسی مِصری سے بھی نفرت نہ رکھنا کیونکہ تُو اُس کے مُلک میں پردیسی ہو کر رہا تھا۔


اِس لِئے کہ ادُومیوں نے پِھر چڑھائی کر کے یہُوداؔہ کو مار لِیا اور اسِیروں کو لے گئے تھے۔


صادِق کے سر پر برکتیں ہوتی ہیں لیکن شرِیروں کے مُنہ کو ظُلم ڈھانکتا ہے۔


اُن کی تِیسری پُشت کے جو لڑکے پَیدا ہوں وہ خُداوند کی جماعت میں آنے پائیں۔


مِسکِین پر ہنسنے والا اُس کے خالِق کی اِہانت کرتا ہے اور جو اَوروں کی مُصِیبت سے خُوش ہوتا ہے بے سزا نہ چُھوٹے گا۔


میرے سب شرِیر پڑوسِیوں کے خِلاف خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ جِنہوں نے اُس مِیراث کو چُھؤا جِس کا مَیں نے اپنی قَوم اِسرائیل کو وارِث کِیا مَیں اُن کو اُن کی سرزمِین سے اُکھاڑ ڈالُوں گا اور یہُوداؔہ کے گھرانے کو اُن کے درمِیان سے نِکال پھینکُوں گا۔


اَے دُخترِ صِیُّون تیری بدکرداری کی سزا تمام ہُوئی! وہ تُجھے پِھر اسِیر کر کے نہیں لے جائے گا۔ اَے دُخترِ ادُوؔم وہ تیری بدکرداری کی سزا دے گا! وہ تیرے گُناہ فاش کر دے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات