Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 9:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور کئی آدمی اَیسے تھے جو کِسی لاش کے سبب سے ناپاک ہو گئے تھے۔ وہ اُس روز فَسح نہ کر سکے۔ سو وہ اُسی دِن مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ کے پاس آئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 لیکن کچھ لوگ اُس روز عیدِفسح نہ منا سکے کیونکہ اُن میں سے کچھ لوگ اَیسے بھی تھے جو کسی لاش کو چھُونے کے سبب سے ناپاک ہو گئے تھے۔ چنانچہ وہ اُسی دِن مَوشہ اَور اَہرونؔ کے پاس آئے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 लेकिन कुछ आदमी नापाक थे, क्योंकि उन्होंने लाश छू ली थी। इस वजह से वह उस दिन ईदे-फ़सह न मना सके। वह मूसा और हारून के पास आकर

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 لیکن کچھ آدمی ناپاک تھے، کیونکہ اُنہوں نے لاش چھو لی تھی۔ اِس وجہ سے وہ اُس دن عیدِ فسح نہ منا سکے۔ وہ موسیٰ اور ہارون کے پاس آ کر

باب دیکھیں کاپی




گنتی 9:6
16 حوالہ جات  

خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر مُوسیٰ اور الیِعزر کاہِن اور امِیروں اور سب جماعت کے سامنے کھڑی ہُوئِیں اور کہنے لگِیں کہ


مُوسیٰؔ نے اپنے خُسر سے کہا اِس کا سبب یہ ہے کہ لوگ میرے پاس خُدا سے دریافت کرنے کے لِئے آتے ہیں۔


اور جو کوئی مَیدان میں تلوار کے مقتُول کو یا مُردہ کو یا آدمی کی ہڈّی کو یا کِسی قبر کو چُھوئے وہ سات دِن تک ناپاک رہے گا۔


جو کوئی کِسی آدمی کی لاش کو چُھوئے وہ سات دِن تک ناپاک رہے گا۔


بنی اِسرائیل کو حُکم دے کہ وہ ہر کوڑھی کو اور جریان کے مریض کو اور جو مُردہ کے سبب سے ناپاک ہو اُس کو لشکر گاہ سے باہر کر دیں۔


پِھر وہ یِسُوعؔ کو کائِفا کے پاس سے قلعہ کو لے گئے اور صُبح کا وقت تھا اور وہ خُود قلعہ میں نہ گئے تاکہ ناپاک نہ ہوں بلکہ فَسح کھا سکیں۔


پِھر کوئی پاک آدمی زُوفا لے کر اور اُسے پانی میں ڈبو ڈبو کر اُس ڈیرے پر اور جِتنے برتن اور آدمی وہاں ہوں اُن پر اور جِس شخص نے ہڈّی کو یا مقتُول کو یا مُردہ کو یا قبر کو چُھؤا ہے اُس پر چِھڑکے۔


سو یہی ہر وقت لوگوں کا اِنصاف کرنے لگے۔ مُشکِل مُقدمات تو وہ مُوسیٰؔ کے پاس لے آتے تھے پر چھوٹی چھوٹی باتوں کا فَیصلہ خُود ہی کر دیتے تھے۔


سو اب تُو میری بات سُن۔ مَیں تُجھے صلاح دیتا ہُوں اور خُدا تیرے ساتھ رہے۔ تُو اِن لوگوں کے لِئے خُدا کے سامنے جایا کر اور اِن کے سب معاملے خُدا کے پاس پُہنچا دِیا کر۔


مُوسیٰ اُن کے مُعاملہ کو خُداوند کے حضُور لے گیا۔


اور جِن کو وہ لکڑیاں جمع کرتا ہُؤا مِلا وہ اُسے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور ساری جماعت کے پاس لے گئے۔


اور اِسرائیلی عَورت کے بیٹے نے پاک نام پر کُفربکا اور لَعنت کی۔ تب لوگ اُسے مُوسیٰؔ کے پاس لے گئے۔ اُس کی ماں کا نام سلومِیتؔ تھا جو دِبری کی بیٹی تھی جو دان کے قبِیلہ کا تھا۔


وہ کِسی مُردہ کے پاس نہ جائے اور نہ اپنے باپ یا ماں کی خاطِر اپنے آپ کو نجس کرے۔


اور مُوسیٰؔ سے کہنے لگے ہم ایک لاش کے سبب سے ناپاک ہو رہے ہیں۔ پِھر بھی ہم اَور اِسرائیلِیوں کے ساتھ وقتِ مُعیّن پر خُداوند کی قُربانی گُذراننے سے کیوں روکے جائیں؟


اگر کوئی آدمی کِسی ڈیرے میں مَر جائے تو اُس کے بارے میں شرع یہ ہے کہ جِتنے اُس ڈیرے میں آئیں اور جِتنے اُس ڈیرے میں رہتے ہوں وہ سات دِن تک ناپاک رہیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات