Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 8:22 - کِتابِ مُقادّس

22 اِس کے بعد لاوی اپنی خِدمت بجا لانے کو ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کے سامنے خَیمۂِ اِجتماع میں جانے لگے۔ سو جَیسا خُداوند نے لاوِیوں کی بابت مُوسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا اُنہوں نے وَیسا ہی اُن کے ساتھ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اُس کے بعد لیوی اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کی قیادت میں خیمہ اِجتماع میں اَپنی خدمت بجا لانے کے لیٔے چلے آئے۔ اُنہُوں نے لیویوں کے ساتھ ٹھیک وَیسا ہی کیا جَیسا یَاہوِہ نے مَوشہ کو حُکم دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 इसके बाद लावी मुलाक़ात के ख़ैमे में आए ताकि हारून और उसके बेटों के तहत ख़िदमत करें। यों सब कुछ वैसा ही किया गया जैसा रब ने मूसा को हुक्म दिया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 اِس کے بعد لاوی ملاقات کے خیمے میں آئے تاکہ ہارون اور اُس کے بیٹوں کے تحت خدمت کریں۔ یوں سب کچھ ویسا ہی کیا گیا جیسا رب نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 8:22
9 حوالہ جات  

اور حِزقیاہ نے کاہِنوں کے فرِیقوں کو اور لاویوں کو اُن کے فرِیقوں کے مُوافِق یعنی کاہِنوں اور لاویوں دونوں کے ہر شخص کو اُس کی خِدمت کے مُطابِق خُداوند کی خَیمہ گاہ کے پھاٹکوں کے اندر سوختنی قُربانیوں اور سلامتی کی قُربانیوں کے لِئے اور عِبادت اور شُکرگُذاری اور سِتایش کرنے کے لِئے مُقرّر کِیا۔


تب لاوی کاہِنوں نے اُٹھ کر لوگوں کو برکت دی اور اُن کی سُنی گئی اور اُن کی دُعا اُس کے مُقدّس مکان آسمان تک پُہنچی۔


اِس کے بعد لاویؔ خَیمۂِ اِجتماع کی خِدمت کے لِئے اندر آیا کریں۔ سو تُو اُن کو پاک کر اور ہلانے کی قُربانی کے لِئے اُن کو گُذران۔


اور لاوِیوں نے اپنے آپ کو گُناہ سے پاک کر کے اپنے کپڑے دھوئے اور ہارُونؔ نے اُن کو ہلانے کی قُربانی کے لِئے خُداوند کے حضُور گُذرانا اور ہارُونؔ نے اُن کی طرف سے کفّارہ دِیا تاکہ وہ پاک ہو جائیں۔


پِھر خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا۔


پس سب بنی اِسرائیل نے جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ کو فرمایا ویسا ہی کِیا۔


بلکہ تُو لاوِیوں کو شہادت کے مسکن اور اُس کے سب ظُروف اور اُس کے سب لوازِم کے مُتولّی مُقرّر کرنا۔ وُہی مسکن اور اُس کے سب ظُروف کو اُٹھایا کریں اور وُہی اُس میں خِدمت بھی کریں اور مسکن کے آس پاس وُہی اپنے ڈیرے لگایا کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات