Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 8:21 - کِتابِ مُقادّس

21 اور لاوِیوں نے اپنے آپ کو گُناہ سے پاک کر کے اپنے کپڑے دھوئے اور ہارُونؔ نے اُن کو ہلانے کی قُربانی کے لِئے خُداوند کے حضُور گُذرانا اور ہارُونؔ نے اُن کی طرف سے کفّارہ دِیا تاکہ وہ پاک ہو جائیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 لیویوں نے اَپنے آپ کو پاک کیا اَور اَپنے کپڑے دھو ڈالے۔ تَب اَہرونؔ نے اُنہیں یَاہوِہ کے رُوبرو ہلانے کی نذر کی قُربانی کے طور پر پیش کیا اَور اُنہیں پاک کرنے کے لیٔے اُن کی خاطِر کفّارہ دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 लावियों ने अपने आपको गुनाहों से पाक-साफ़ करके अपने कपड़ों को धोया। फिर हारून ने उन्हें रब के सामने हिलाई हुई क़ुरबानी के तौर पर पेश किया और उनका कफ़्फ़ारा दिया ताकि वह पाक हो जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 لاویوں نے اپنے آپ کو گناہوں سے پاک صاف کر کے اپنے کپڑوں کو دھویا۔ پھر ہارون نے اُنہیں رب کے سامنے ہلائی ہوئی قربانی کے طور پر پیش کیا اور اُن کا کفارہ دیا تاکہ وہ پاک ہو جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 8:21
10 حوالہ جات  

اور اُن کو پاک کرنے کے لِئے اُن کے ساتھ یہ کرنا کہ خطا کا پانی لے کر اُن پر چِھڑکنا۔ پِھر وہ اپنے سارے جِسم پر اُسترہ پِھروائیں اور اپنے کپڑے دھوئیں اور اپنے کو صاف کریں۔


وہ پاک آدمی تِیسرے دِن اور ساتویں دِن اُس ناپاک آدمی پر اِس پانی کو چِھڑکے اور ساتویں دِن اُسے صاف کرے۔ پِھر وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے نہائے تو وہ شام کو پاک ہو گا۔


اِس کے بعد لاویؔ خَیمۂِ اِجتماع کی خِدمت کے لِئے اندر آیا کریں۔ سو تُو اُن کو پاک کر اور ہلانے کی قُربانی کے لِئے اُن کو گُذران۔


اَیسا آدمی تِیسرے دِن اُس راکھ سے اپنے کو صاف کرے تو وہ ساتویں دِن پاک ٹھہرے گا پر اگر وہ تِیسرے دِن اپنے کو صاف نہ کرے تو وہ ساتویں دِن پاک نہیں ٹھہرے گا۔


دیکھ مَیں نے بنی اِسرائیل میں سے لاوِیوں کو اُن سبھوں کے بدلے لے لِیا ہے جو اِسرائیلیوں میں پہلوٹھی کے بچّے ہیں۔ سو لاویؔ میرے ہوں۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ لوگوں کے پاس جا اور آج اور کل اُن کو پاک کر اور وہ اپنے کپڑے دھو لیں۔


چُنانچہ مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت نے لاوِیوں سے اَیسا ہی کِیا۔ جو کُچھ خُداوند نے لاوِیوں کے بارے میں مُوسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا وَیسا ہی بنی اِسرائیل نے اُن کے ساتھ کِیا۔


اِس کے بعد لاوی اپنی خِدمت بجا لانے کو ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کے سامنے خَیمۂِ اِجتماع میں جانے لگے۔ سو جَیسا خُداوند نے لاوِیوں کی بابت مُوسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا اُنہوں نے وَیسا ہی اُن کے ساتھ کِیا۔


تب وہ کاہِن جو اُسے پاک قرار دے گا اُس شخص کو جو پاک قرار دِیا جائے گا اور اِن چِیزوں کو خُداوند کے حضُور خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر حاضِر کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات