Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 8:14 - کِتابِ مُقادّس

14 یُوں تُو لاوِیوں کو بنی اِسرائیل سے الگ کرنا اور لاویؔ میرے ہی ٹھہریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اِس طرح سے تُم لیویوں کو دُوسرے بنی اِسرائیل سے الگ کرنا اَور لیوی میرے ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 उन्हें बाक़ी इसराईलियों से अलग करने से वह मेरा हिस्सा बनेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اُنہیں باقی اسرائیلیوں سے الگ کرنے سے وہ میرا حصہ بنیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 8:14
13 حوالہ جات  

ربُّ الافواج فرماتا ہے اُس روز وہ میرے لوگ بلکہ میری خاص مِلکِیّت ہوں گے اور مَیں اُن پر اَیسا رحِیم ہُوں گا جَیسا باپ اپنے خِدمت گُذار بیٹے پر ہوتا ہے۔


اور دیکھو مَیں نے بنی لاوی کو جو تُمہارے بھائی ہیں بنی اِسرائیل سے الگ کر کے خُداوند کی خاطِر بخشِش کے طَور پر تُم کو سپُرد کِیا تاکہ وہ خَیمۂِ اِجتماع کی خِدمت کریں۔


بنی اِسرائیل کے سب پہلوٹھوں کے بدلے لاوِیوں کو اور اُن کے چَوپایوں کے بدلے لاوِیوں کے چَوپایوں کو لے اور لاویؔ میرے ہوں۔ مَیں خُداوند ہُوں۔


چُنانچہ اَیسا ہی سردار کاہِن ہمارے لائِق بھی تھا جو پاک اور بے رِیا اور بے داغ ہو اور گُنہگاروں سے جُدا اور آسمانوں سے بُلند کِیا گیا ہو۔


لیکن جِس خُدا نے مُجھے میری ماں کے پیٹ ہی سے مخصُوص کر لِیا اور اپنے فضل سے بُلا لِیا جب اُس کی یہ مرضی ہُوئی۔


پَولُس کی طرف سے جو یِسُوعؔ مسِیح کا بندہ ہے اور رسُول ہونے کے لِئے بُلایا گیا اور خُدا کی اُس خُوشخبری کے لِئے مخصُوص کِیا گیا ہے۔


اُسی مَوقع پر خُداوند نے لاوی کے قبِیلہ کو اِس غرض سے الگ کِیا کہ وہ خُداوند کے عہد کے صندُوق کو اُٹھایا کرے اور خُداوند کے حضُور کھڑا ہو کر اُس کی خِدمت کو انجام دے اور اُس کے نام سے برکت دِیا کرے جَیسا آج تک ہوتا ہے۔


اِس لِئے کہ بنی اِسرائیل کے سب پہلوٹھے کیا اِنسان کیا حَیوان میرے ہیں۔ مَیں نے جِس دِن مُلکِ مِصرؔ کے پہلوٹھوں کو مارا اُسی دِن اُن کو اپنے لِئے مُقدّس کِیا۔


بنی اِسرائیل سے کہہ کہ جب کوئی مَرد یا عَورت نذیر کی مَنّت یعنی اپنے آپ کو خُداوند کے لِئے الگ رکھنے کی خاص مَنّت مانے۔


دیکھ مَیں نے بنی اِسرائیل میں سے لاوِیوں کو اُن سبھوں کے بدلے لے لِیا ہے جو اِسرائیلیوں میں پہلوٹھی کے بچّے ہیں۔ سو لاویؔ میرے ہوں۔


پِھر تُو لاوِیوں کو ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کے آگے کھڑا کرنا اور اُن کو ہلانے کی قُربانی کے لِئے خُداوند کے حضُور گُذراننا۔


اور تُو لاوِیوں کو ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کے ہاتھ میں سپُرد کر۔ بنی اِسرائیل کی طرف سے وہ بِالکل اُسے دے دِئے گئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات