Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 7:3 - کِتابِ مُقادّس

3 وہ اپنا ہدیہ چھ پردہ دار گاڑِیاں اور بارہ بَیل خُداوند کے حضُور لائے۔ دو دو رئِیسوں کی طرف سے ایک ایک گاڑی اور ہر رئِیس کی طرف سے ایک بَیل تھا۔ اِن کو اُنہوں نے مسکن کے سامنے حاضِر کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور وہ اَپنے نذرانوں کے طور پر چھ ڈھکی ہُوئی گاڑیاں اَور بَارہ بَیل یَاہوِہ کے پاس لایٔے یعنی ہر سردار کی طرف سے ایک ایک بَیل اَور دو دو سرداروں کی طرف سے ایک ایک گاڑی۔ اُنہیں اُنہُوں نے مَسکن کے سامنے پیش کیا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 7:3
7 حوالہ جات  

تُجھے حُکم مِل گیا ہے کہ اُن سے کہے تُم یہ کرو کہ اپنے بال بچّوں اور اپنی بِیویوں کے لِئے مُلکِ مِصرؔ سے اپنے ساتھ گاڑِیاں لے جاؤ اور اپنے باپ کو بھی ساتھ لے کر چلے آؤ۔


تب خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ


اور خُداوند فرماتا ہے کہ وہ تُمہارے سب بھائیوں کو تمام قَوموں میں سے گھوڑوں اور رتھوں پر اور پالکِیوں میں اور خچّروں پر اور سانڈنیوں پر بِٹھا کر خُداوند کے ہدیہ کے لِئے یروشلیِم میں میرے کوہِ مُقدّس کو لائیں گے جِس طرح سے بنی اِسرائیل خُداوند کے گھر میں پاک برتنوں میں ہدیہ لاتے ہیں۔


دیکھو مَیں تُم کو اَیسا دباؤُں گا جَیسے پُولوں سے لدی ہُوئی گاڑی دباتی ہے۔


اور اِسرائیلؔ کے بیٹوں نے اَیسا ہی کِیا اور یُوسفؔ نے فِرعونؔ کے حُکم کے مُطابِق اُن کو گاڑِیاں دِیں اور زادِ راہ بھی دِیا۔


بنی اِسرائیل سے یہ کہنا کہ میرے لِئے نذر لائیں اور تُم اُن ہی سے میری نذر لینا جو اپنے دِل کی خُوشی سے دیں۔


اور آبائی خاندانوں کے بعض سرداروں نے جب وہ خُداوند کے گھر میں جو یروشلیِم میں ہے آئے تو خُوشی سے خُدا کے مسکن کے لِئے ہدئے دِئے تاکہ وہ پِھر اپنی جگہ پر تعمِیر کِیا جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات