Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 7:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اُس کا ہدیہ یہ تھا: ایک سَو تیس ثاقل وزن کا چاندی کا ایک طباق اَور ستّر ثاقل وزن کا چاندی کا چھڑکنے کا ایک پیالہ۔ اِن دونوں کا وزن پاک مَقدِس کے ثاقل کے پیمانہ کے مُطابق تھا اَور ہر ایک میں اناج کی قُربانی کے لیٔے تیل مِلا ہُوا مَیدہ بھرا تھا؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 चाँदी का थाल जिसका वज़न डेढ़ किलोग्राम था और छिड़काव का चाँदी का कटोरा जिसका वज़न 800 ग्राम था। दोनों ग़ल्ला की नज़र के लिए तेल के साथ मिलाए गए बेहतरीन मैदे से भरे हुए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 چاندی کا تھال جس کا وزن ڈیڑھ کلو گرام تھا اور چھڑکاؤ کا چاندی کا کٹوراجس کا وزن 800 گرام تھا۔ دونوں غلہ کی نذر کے لئے تیل کے ساتھ ملائے گئے بہترین میدے سے بھرے ہوئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 7:13
23 حوالہ جات  

ہر ایک جو نِکل نِکل کر شُمار کِئے ہُوؤں میں مِلتا جائے وہ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے نِیم مِثقال دے۔ مِثقال بِیس جِیرہ کی ہوتی ہے۔ یہ نِیم مِثقال خُداوند کے لِئے نذر ہے۔


اور اگر کوئی خُداوند کے لِئے نذر کی قُربانی کا چڑھاوا لائے تو اپنے چڑھاوے کے لِئے مَیدہ لے اور اُس میں تیل ڈال کر اُس کے اُوپر لُبان رکھّے۔


اور اُس نے میز پر کے سب ظرُوف یعنی اُس کے طباق اور چمچے اور بڑے بڑے پیالے اور اُنڈیلنے کے آفتابے خالِص سونے کے بنائے۔


اور تُو اُس کے طباق اور چمچے اور آفتابے اور اُنڈیلنے کے بڑے بڑے کٹورے سب خالِص سونے کے بنانا۔


اور اُس کا سر تھال میں لایا گیا اور لڑکی کو دِیا گیا اور وہ اُسے اپنی ماں کے پاس لے گئی۔


اُس نے اپنی ماں کے سِکھانے سے کہا مُجھے یُوؔحنّا بپتِسمہ دینے والے کا سر تھال میں یہِیں منگوا دے۔


اُس روز گھوڑوں کی گھنٹیوں پر مرقُوم ہو گا خُداوند کے لِئے مُقدّس اور خُداوند کے گھر کی دیگیں مذبح کے پِیالوں کی مانِند مُقدّس ہوں گی۔


بیلشضر نے مَے سے مسرُور ہو کر حُکم کِیا کہ سونے اور چاندی کے ظرُوف جو نبُوکدؔنضر اُس کا باپ یروشلِیم کی ہَیکل سے نِکال لایا تھا لائیں تاکہ بادشاہ اور اُس کے اُمرا اور اُس کی بِیویاں اور حرمیں اُن میں مَے خواری کریں۔


اور باسن اور انگِیٹِھیاں اور لگن اور دیگیں اور شمعدان اور چمچے اور پِیالے غرض جو سونے کے تھے اُن کے سونے کو اور جو چاندی کے تھے اُن کی چاندی کو جلَوداروں کا سردار لے گیا۔


اور اُن کو وہ چاندی سونا اور ظرُوف یعنی وہ ہدیہ جو ہمارے خُدا کے گھر کے لِئے بادشاہ اور اُس کے وزِیروں اور امِیروں اور تمام اِسرائیل نے جو وہاں حاضِر تھے نذر کِیا تھا تول دِیا۔


اور وہ دیگیں اور بیلچے اور کٹورے یہ سب ظُرُوف جو حِیراؔم نے سُلیماؔن بادشاہ کی خاطِر خُداوند کے گھر میں بنائے جھلکتے ہُوئے پِیتل کے تھے۔


اور دسوں کُرسِیاں اور دسوں کُرسِیوں پر کے دسوں حَوض۔


تُو مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے فی کس پانچ مِثقال لینا (ایک مِثقال بِیس جِیراہ کا ہوتا ہے)۔


اور تیرے سارے قِیمت کے اندازے مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ہوں اور ایک مِثقال بِیس جیراہ کا ہو۔


سو بِیس برس کی عُمر سے لے کر ساٹھ برس کی عُمر تک کے مَرد کے لِئے تیری ٹھہرائی ہُوئی قِیمت مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے چاندی کی پچاس مِثقال ہوں۔


سو پہلے دِن یہُوداؔہ کے قبِیلہ میں سے عِمّیندابؔ کے بیٹے نحسوؔن نے اپنا ہدیہ گُذرانا۔


دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔


اور اُس کا ہدیہ یہ تھا۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔


تو جو شخص اپنا چڑھاوا لائے وہ خُداوند کے حضُور نذر کی قُربانی کے طَور پر اَیفہ کے دسویں حِصّہ کے برابر مَیدہ جِس میں چَوتھائی ہِین کے برابر تیل مِلا ہُؤا ہو۔


اور ساتھ ہی اَیفہ کے دسویں حِصّہ کے برابر مَیدہ جِس میں کُوٹ کر نِکالا ہُؤا تیل چَوتھائی ہِین کے برابر مِلا ہو نذر کی قُربانی کے طَور پر گُذراننا۔


نئے چاند کی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور دائِمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور اُن کے تپاونوں کے علاوہ جو اپنے اپنے آئِین کے مُطابِق گُذرانے جائیں گے یہ بھی راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور چڑھائے جائیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات