Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 7:1 - کِتابِ مُقادّس

1 اور جِس دِن مُوسیٰؔ مسکن کے کھڑا کرنے سے فارِغ ہُؤا اور اُس کو اور اُس کے سب سامان کو مَسح اور مُقدّس کِیا اور مذبح اور اُس کے سب ظرُوف کو بھی مَسح اور مُقدّس کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جَب مَوشہ مَسکن کو کھڑا کر چُکا تو اُس نے اُسے مَسح کیا اَور اُسے اَور اُس کے سارے سازوسامان کو مُقدّس کیا۔ اُس نے مذبح اَور اُس کے تمام ظروف کو بھی مَسح اَور مُقدّس کیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 जिस दिन मक़दिस मुकम्मल हुआ उसी दिन मूसा ने उसे मख़सूसो-मुक़द्दस किया। इसके लिए उसने ख़ैमे, उसके तमाम सामान, क़ुरबानगाह और उसके तमाम सामान पर तेल छिड़का।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 جس دن مقدِس مکمل ہوا اُسی دن موسیٰ نے اُسے مخصوص و مُقدّس کیا۔ اِس کے لئے اُس نے خیمے، اُس کے تمام سامان، قربان گاہ اور اُس کے تمام سامان پر تیل چھڑکا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 7:1
15 حوالہ جات  

مذبح کے ممسُوح ہونے کے دِن جو ہدئے اُس کی تقدِیس کے لِئے اِسرائیلی رئِیسوں کی طرف سے گُذرانے گئے وہ یِہی تھے۔ یعنی چاندی کے بارہ طباق۔ چاندی کے بارہ کٹورے۔ سونے کے بارہ چمچ۔


اَے اندھو نذر بڑی ہے یا قُربان گاہ جو نذر کو مُقدّس کرتی ہے؟


اُسی دِن بادشاہ نے صحن کے درمِیانی حِصّہ کو جو خُداوند کے گھر کے سامنے تھا مُقدّس کِیا کیونکہ اُس نے وہِیں سوختنی قُربانی اور نذر کی قُربانی اور سلامتی کے ذبِیحوں کی چربی گُذرانی اِس لِئے کہ پِیتل کا مذبح جو خُداوند کے سامنے تھا اِتنا چھوٹا تھا کہ اُس پر سوختنی قُربانی اور نذر کی قُربانی اور سلامتی کے ذبِیحوں کی چربی کے لِئے گُنجایش نہ تھی۔


اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے کُل چوبِیس بَیل۔ ساٹھ مینڈھے۔ ساٹھ بکرے ساٹھ نر یکسالہ برّے تھے۔ مذبح کی تقدِیس کے لِئے جب وہ ممسُوح ہُؤا اِتنا ہدیہ گُذرانا گیا۔


سب پہلَوٹھوں کو یعنی جو بنی اِسرائیل میں خواہ اِنسان ہو خواہ حَیوان پہلَوٹھی کے بچّے ہوں اُن کو میرے لِئے مُقدّس ٹھہرا کیونکہ وہ میرے ہیں۔


اور خُدا نے ساتویں دِن کو برکت دی اور اُسے مُقدّس ٹھہرایا کیونکہ اُس میں خُدا ساری کائِنات سے جِسے اُس نے پَیدا کِیا اور بنایا فارِغ ہُؤا۔


اور جِس دِن مذبح مَسح کِیا گیا اُس دِن وہ رئِیس اُس کی تقدِیس کے لِئے ہدئے لائے اور اپنے ہدیوں کو وہ رئِیس مذبح کے آگے لے جانے لگے۔


اور تُو ہر روز خطا کی قُربانی کے بچھڑے کو کفّارہ کے واسطے ذبح کرنا اور تُو قُربان گاہ کو اُس کے کفّارہ دینے کے وقت صاف کرنا اور اُسے مَسح کرنا تاکہ وہ پاک ہو جائے۔


اور تُو حَوض اور اُس کی کُرسی کو بھی مَسح کر کے مُقدّس کرنا۔


بنی اِسرائیل سے گُفتگُو کر کے اُن کے سب سرداروں سے اُن کے آبائی خاندانوں کے مُطابِق فی خاندان ایک لاٹھی کے حِساب سے بارہ لاٹِھیاں لے اور ہر سردار کا نام اُسی کی لاٹھی پر لِکھ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات