نذیر جو مَنّت مانے اور جو چڑھاوا اپنی نذارت کے لِئے خُداوند کے حضُور لائے علاوہ اُس کے جِس کا اُسے مقدُور ہو۔ اُن سبھوں کے بارے میں شرع یہ ہے جَیسی مَنّت اُس نے مانی ہو وَیسا ہی اُس کو نذارت کی شرع کے مُطابِق عمل کرنا پڑے گا۔
تب بنی لاوی جو کاہِن ہیں نزدِیک آئیں کیونکہ خُداوند تیرے خُدا نے اُن کو چُن لِیا ہے کہ خُداوند کی خِدمت کریں اور اُس کے نام سے برکت دِیا کریں اور اُن ہی کے کہنے کے مُطابِق ہر جھگڑے اور مار پِیٹ کے مُقدّمہ کا فَیصلہ ہُؤا کرے۔