Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 6:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اور نذیر کے لِئے شرع یہ ہے کہ جب اُس کی نذارت کے دِن پُورے ہو جائیں تو وہ خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر حاضِر کِیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 ” ’پھر جَب اُس کی نذرات کی میعاد پُوری ہو جائے تو نذیر کے لیٔے آئین یہ ہے: اُسے خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر حاضِر کیا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 शरीअत के मुताबिक़ जब मख़सूस शख़्स का मुक़र्ररा वक़्त गुज़र गया हो तो पहले उसे मुलाक़ात के ख़ैमे के दरवाज़े पर लाया जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 شریعت کے مطابق جب مخصوص شخص کا مقررہ وقت گزر گیا ہو تو پہلے اُسے ملاقات کے خیمے کے دروازے پر لایا جائے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 6:13
4 حوالہ جات  

اِس پر پَولُس اُن آدمِیوں کو لے کر اور دُوسرے دِن اپنے آپ کو اُن کے ساتھ پاک کر کے ہَیکل میں داخِل ہُؤا اور خبر دی کہ جب تک ہم میں سے ہر ایک کی نذر نہ چڑھائی جائے تقدُّس کے دِن پُورے کریں گے۔


اِس لِئے جو ہم تُجھ سے کہتے ہیں وہ کر۔ ہمارے ہاں چار آدمی اَیسے ہیں جِنہوں نے مَنّت مانی ہے۔


جب وہ سات دِن پُورے ہونے کو تھے تو آسِیہ کے یہُودِیوں نے اُسے ہَیکل میں دیکھ کر سب لوگوں میں ہلچل مچائی اور یُوں چِلاّ کر اُس کو پکڑ لِیا۔


پِھر وہ اپنی نذارت کی مُدّت کو خُداوند کے لِئے مُقدّس کرے اور ایک یکسالہ نر برّہ جُرم کی قُربانی کے لِئے لائے لیکن جو دِن گُذر گئے ہیں وہ گِنے نہیں جائیں گے کیونکہ اُس کی نذارت ناپاک ہو گئی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات