Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 5:2 - کِتابِ مُقادّس

2 بنی اِسرائیل کو حُکم دے کہ وہ ہر کوڑھی کو اور جریان کے مریض کو اور جو مُردہ کے سبب سے ناپاک ہو اُس کو لشکر گاہ سے باہر کر دیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”بنی اِسرائیل کو حُکم دو کہ وہ ہر اُس شخص کو جسے جِلد کی کویٔی متعدّی بیماری ہو یا جریان کا مرض ہو یا جو کسی مُردہ کو چھُونے کے باعث ناپاک ہو چُکاہو، چھاؤنی سے خارج کر دیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “इसराईलियों को हुक्म दे कि हर उस शख़्स को ख़ैमागाह से बाहर कर दो जिसको वबाई जिल्दी बीमारी है, जिसके ज़ख़मों से माए निकलता रहता है या जो किसी लाश को छूने से नापाक है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”اسرائیلیوں کو حکم دے کہ ہر اُس شخص کو خیمہ گاہ سے باہر کر دو جس کو وبائی جِلدی بیماری ہے، جس کے زخموں سے مائع نکلتا رہتا ہے یا جو کسی لاش کو چھونے سے ناپاک ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 5:2
15 حوالہ جات  

اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ ہارُونؔ کے بیٹوں سے جو کاہِن ہیں کہہ کہ اپنے قبِیلہ کے مُردہ کے سبب سے کوئی اپنے آپ کو نجِس نہ کر لے۔


جِتنے دِنوں تک وہ اِس بلا میں مُبتلا رہے وہ ناپاک رہے گا اور وہ ہے بھی ناپاک۔ پس وہ اکیلا رہا کرے۔ اُس کا مکان لشکر گاہ کے باہر ہو۔


اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ اگر اُس کے باپ نے اُس کے مُنہ پر فقط تُھوکا ہی ہوتا تو کیا سات دِن تک وہ شرمِندہ نہ رہتی؟ سو وہ سات دِن تک لشکر گاہ کے باہر بند رہے۔ اِس کے بعد وہ پِھر اندر آنے پائے۔


اور تُم سات دِن تک لشکر گاہ کے باہر ہی ڈیرے ڈالے پڑے رہو اور تُم میں سے جِتنوں نے کِسی آدمی کو جان سے مارا ہو اور جِتنوں نے کِسی مقتُول کو چُھؤا ہو وہ سب اپنے آپ کو اور اپنے قَیدیوں کو تِیسرے دِن اور ساتویں دِن پاک کریں۔


اور اُس جگہ جہاں سے پھاٹک میں داخِل ہوتے تھے چار کوڑھی تھے۔ اُنہوں نے ایک دُوسرے سے کہا ہم یہاں بَیٹھے بَیٹھے کیوں مَریں؟


اور کاہِن اُسے مُلاحظہ کرے اور اگر دیکھے کہ وہ پپڑی جِلد پر پَھیل گئی ہے تو وہ اُسے ناپاک قرار دے کیونکہ وہ کوڑھ ہے۔


اور وہ جو پاک قرار دِیا جائے گا اپنے کپڑے دھوئے اور سارے بال مُنڈائے اور پانی میں غُسل کرے۔ تب وہ پاک ٹھہرے گا۔ اِس کے بعد وہ لشکر گاہ میں آئے پر سات دِن تک اپنے خَیمہ کے باہر ہی رہے۔


جو شخص اُس دِن اپنی جان کو دُکھ نہ دے وہ اپنے لوگوں میں سے کاٹ ڈالا جائے گا۔


پِھر خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ


اور ابر خَیمہ کے اُوپر سے ہٹ گیا اور مریمؔ کوڑھ سے برف کی مانِند سفید ہو گئی اور ہارُونؔ نے جو مریمؔ کی طرف نظر کی تو دیکھا کہ وہ کوڑھی ہو گئی ہے۔


اور جو کوڑھی اِس بلا میں مُبتلا ہو اُس کے کپڑے پھٹے اور اُس کے سر کے بال بِکھرے رہیں اور وہ اپنے اُوپر کے ہونٹ کو ڈھانکے اور چِلاّ چِلاّ کر کہے ناپاک ناپاک۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات