وہ خُداوند کے حُکم کے مُطابِق مُوسیٰؔ کی معرفت اپنی اپنی خِدمت اور بوجھ اُٹھانے کے کام کے مُطابِق گِنے گئے۔ یُوں وہ مُوسیٰؔ کی معرفت جَیسا خُداوند نے اُس کو حُکم دِیا تھا گِنے گئے۔
اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ اگر اُس کے باپ نے اُس کے مُنہ پر فقط تُھوکا ہی ہوتا تو کیا سات دِن تک وہ شرمِندہ نہ رہتی؟ سو وہ سات دِن تک لشکر گاہ کے باہر بند رہے۔ اِس کے بعد وہ پِھر اندر آنے پائے۔