Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 4:49 - کِتابِ مُقادّس

49 وہ خُداوند کے حُکم کے مُطابِق مُوسیٰؔ کی معرفت اپنی اپنی خِدمت اور بوجھ اُٹھانے کے کام کے مُطابِق گِنے گئے۔ یُوں وہ مُوسیٰؔ کی معرفت جَیسا خُداوند نے اُس کو حُکم دِیا تھا گِنے گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

49 یَاہوِہ کے حُکم کے مُطابق جو اُس نے مَوشہ کو دیا تھا ہر ایک کو اُس کا کام سونپا گیا اَور اُنہیں بتایا گیا کہ کون کیا کیا بوجھ اُٹھائے گا۔ چنانچہ اُسی حُکم کے مُطابق جو یَاہوِہ نے مَوشہ کو دیا تھا اُن کا شُمار کیا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

49 मूसा ने रब के हुक्म के मुताबिक़ हर एक को उस की अपनी अपनी ज़िम्मादारी सौंपी और उसे बताया कि उसे क्या क्या उठाकर ले जाना है। यों उनकी मर्दुमशुमारी रब के उस हुक्म के ऐन मुताबिक़ की गई जो उसने मूसा की मारिफ़त दिया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

49 موسیٰ نے رب کے حکم کے مطابق ہر ایک کو اُس کی اپنی اپنی ذمہ داری سونپی اور اُسے بتایا کہ اُسے کیا کیا اُٹھا کر لے جانا ہے۔ یوں اُن کی مردم شماری رب کے اُس حکم کے عین مطابق کی گئی جو اُس نے موسیٰ کی معرفت دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 4:49
18 حوالہ جات  

چُنانچہ بنی اِسرائیل نے جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم دِیا تھا وَیسا ہی کِیا۔


اور خَیمۂِ اِجتماع میں جِن چِیزوں کے اُٹھانے کی خِدمت اُن کے ذِمّہ ہو وہ یہ ہیں۔ مسکن کے تختے اور اُس کے بینڈے اور سُتُون اور سُتُونوں کے خانے۔


جیرسونیوں کے خاندانوں کا کام خِدمت کرنے اور بوجھ اُٹھانے کا ہے۔


پِھر خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا۔


اور جب ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے مَقدِس کو اور مَقدِس کے سب اسباب کو ڈھانک چُکیں تب خَیمہ گاہ کے کُوچ کے وقت بنی قہات اُس کے اُٹھانے کے لِئے آئیں۔ لیکن وہ مَقدِس کو نہ چُھوئیں تا نہ ہو کہ وہ مَر جائیں۔ خَیمۂِ اِجتماع کی یِہی چِیزیں بنی قہات کے اُٹھانے کی ہیں۔


سو خُداوند کے اُس حُکم کے مُطابِق جو اُس نے مُوسیٰؔ کی معرفت دِیا تھا جِتنوں کو مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ نے بنی مراری کے خاندانوں میں سے گِنا وہ یِہی ہیں۔


سو بنی جیرسونؔ کے خاندانوں میں سے جِتنے خیمۂِ اِجتماع میں خِدمت کرتے تھے اور جِن کو مُوسیٰ ؔاور ہارُونؔ نے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق شُمار کِیا وہ اِتنے ہی تھے۔


قہاتیوں کے خاندانوں میں سے جِتنے خَیمۂِ اِجتماع میں خِدمت کرتے تھے اُن سبھوں کا شُمار اِتنا ہی ہے۔ جو حُکم خُداوند نے مُوسیٰؔ کی معرفت دِیا تھا اُس کے مُطابِق مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ نے اُن کو گِنا۔


اور مُوسیٰ ؔنے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق فِدیہ کا رُوپیہ جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو فرمایا تھا ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کو دِیا۔


لیکن لاویؔ جَیسا خُداوند نے مُوسیٰؔ کو حُکم کِیا تھا بنی اِسرائیل کے ساتھ گِنے نہیں گئے۔


پر لاویؔ اپنے آبائی قبِیلہ کے مُطابِق اُن کے ساتھ گِنے نہیں گئے۔


پِھر خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا کہ


اور گِرداگِرد کے صحن کے سُتُون اور اُن کے خانے اور اُن کی میخیں اور رسِّیاں اور اُن کے سب آلات اور سارے سامان اور جو چِیزیں اُن کے اُٹھانے کے لِئے تُم مُقرّر کرو اُن میں سے ایک ایک کا نام لے کر اُسے اُن کے سپُرد کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات