48 اُن سبھوں کا شُمار آٹھ ہزار پانچ سَو اسّی تھا۔
48 اُن کی تعداد 8,580 تھی۔
سو لاوِیوں میں سے جِتنے ایک مہِینے اور اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کے تھے اُن کو مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ نے خُداوند کے حُکم کے مُوافِق اُن کے گھرانوں کے مُطابِق گِنا۔ وہ شُمار میں بائِیس ہزار تھے۔
اُس وقت فرِیسِیوں نے جا کر مشورَہ کِیا کہ اُسے کیوں کر باتوں میں پھنسائیں۔
اِسی طرح آخِر اوّل ہو جائیں گے اور اوّل آخِر۔
کیونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اور وہ راستہ سُکڑا ہے جو زِندگی کو پُہنچاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔
یعنی تِیس برس سے لے کر پچاس برس کی عُمر تک کے جِتنے خَیمۂِ اِجتماع میں خِدمت کرنے اور بوجھ اُٹھانے کے کام کے لِئے حاضِر ہوتے تھے۔
اور تِیس برس کے اور اُس سے زِیادہ عُمر کے لاوی گِنے گئے اور اُن کی گِنتی ایک ایک آدمی کو شُمار کر کے اڑتِیس ہزار تھی۔