Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 4:47 - کِتابِ مُقادّس

47 یعنی تِیس برس سے لے کر پچاس برس کی عُمر تک کے جِتنے خَیمۂِ اِجتماع میں خِدمت کرنے اور بوجھ اُٹھانے کے کام کے لِئے حاضِر ہوتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

47 اَور تیس سے لے کر پچاس سال کی عمر کے سبھی مَردوں کی تعداد جو خدمت کرنے اَور خیمہ اِجتماع کو اُٹھانے کا کام کرنے آئےتھے،

باب دیکھیں کاپی




گنتی 4:47
11 حوالہ جات  

تِیس برس سے لے کر پچاس برس کی عُمر تک کے جِتنے خَیمۂِ اِجتماع میں کام کرنے کے لِئے مَقدِس کی خِدمت میں شامِل ہیں اُن سبھوں کو گِنو۔


کیونکہ داؤُد کی پِچھلی باتوں کے مُوافِق بنی لاوی جو بِیس برس اور اُس سے زِیادہ عُمر کے تھے گِنے گئے۔


اور تِیس برس کے اور اُس سے زِیادہ عُمر کے لاوی گِنے گئے اور اُن کی گِنتی ایک ایک آدمی کو شُمار کر کے اڑتِیس ہزار تھی۔


قہاتیوں کے خاندانوں میں سے جِتنے خَیمۂِ اِجتماع میں خِدمت کرتے تھے اُن سبھوں کا شُمار اِتنا ہی ہے۔ جو حُکم خُداوند نے مُوسیٰؔ کی معرفت دِیا تھا اُس کے مُطابِق مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ نے اُن کو گِنا۔


تِیس برس سے لے کر پچاس برس تک کی عُمر کے جِتنے خَیمۂِ اِجتماع میں کام کرنے کے لِئے مَقدِس کی خِدمت کے وقت حاضِر رہتے ہیں اُن سبھوں کو گِن۔


اور جب ہارُونؔ اور اُس کے بیٹے مَقدِس کو اور مَقدِس کے سب اسباب کو ڈھانک چُکیں تب خَیمہ گاہ کے کُوچ کے وقت بنی قہات اُس کے اُٹھانے کے لِئے آئیں۔ لیکن وہ مَقدِس کو نہ چُھوئیں تا نہ ہو کہ وہ مَر جائیں۔ خَیمۂِ اِجتماع کی یِہی چِیزیں بنی قہات کے اُٹھانے کی ہیں۔


الغرض لاوِیوں میں سے جِن کو مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور اِسرائیلؔ کے سرداروں نے اُن کے گھرانوں اور آبائی خاندانوں کے مُطابِق گِنا۔


اُن سبھوں کا شُمار آٹھ ہزار پانچ سَو اسّی تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات