Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 4:32 - کِتابِ مُقادّس

32 اور گِرداگِرد کے صحن کے سُتُون اور اُن کے خانے اور اُن کی میخیں اور رسِّیاں اور اُن کے سب آلات اور سارے سامان اور جو چِیزیں اُن کے اُٹھانے کے لِئے تُم مُقرّر کرو اُن میں سے ایک ایک کا نام لے کر اُسے اُن کے سپُرد کرو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 اَور چاروں طرف کے صحن کے سُتون اَور اُن کے خانے، خیموں کی میخیں، رسّیاں، اُن کے تمام آلات اَور اُن کے اِستعمال میں آنے والی ہر چیز کو وہ اُٹھایا کریں۔ ہر شخص کو خاص خاص چیزیں اُٹھانے کی ذمّہ داری سونپی جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 फिर ख़ैमे की चारदीवारी के खंबे, पाए, मेख़ें, रस्से और यह चीज़ें लगाने का सामान। हर एक को तफ़सील से बताना कि वह क्या क्या उठाकर ले जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 پھر خیمے کی چاردیواری کے کھمبے، پائے، میخیں، رسّے اور یہ چیزیں لگانے کا سامان۔ ہر ایک کو تفصیل سے بتانا کہ وہ کیا کیا اُٹھا کر لے جائے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 4:32
12 حوالہ جات  

اور مسکن یعنی مسکنِ شہادت کے جو سامان لاوِیوں کی خِدمت کے لِئے بنے اور جِن کو مُوسیٰؔ کے حُکم کے مُطابِق ہارُونؔ کاہِن کے بیٹے اِتمرؔ نے گِنا اُن کا حِساب یہ ہے۔


اور بعض اُن میں سے اسباب اور مَقدِس کے سب ظرُوف اور مَیدہ اور مَے اور تیل اور لُبان اور خُوشبُودار مصالِح پر مُقرّر تھے۔


اور جِس دِن مُوسیٰؔ مسکن کے کھڑا کرنے سے فارِغ ہُؤا اور اُس کو اور اُس کے سب سامان کو مَسح اور مُقدّس کِیا اور مذبح اور اُس کے سب ظرُوف کو بھی مَسح اور مُقدّس کِیا۔


اور وہ خَیمۂِ اِجتماع کے سب سامان کی اور بنی اِسرائیل کی ساری امانت کی حِفاظت کریں تاکہ مسکن کی خِدمت بجا لائیں۔


اور سُتُونوں کے خانے پِیتل کے اور اُن کے کنڈے اور پٹّیاں چاندی کی تِھیں۔ اُن کے سِرے چاندی سے منڈھے ہُوئے اور صحن کے کُل سُتُون چاندی کی پٹّیوں سے جڑے ہُوئے تھے۔


اور مسکن اور اُس کے سارے سامان کا جو نمُونہ مَیں تُجھے دِکھاؤُں ٹھیک اُسی کے مُطابِق تُم اُسے بنانا۔


اور خَیمۂِ اِجتماع میں جِن چِیزوں کے اُٹھانے کی خِدمت اُن کے ذِمّہ ہو وہ یہ ہیں۔ مسکن کے تختے اور اُس کے بینڈے اور سُتُون اور سُتُونوں کے خانے۔


بنی مراری کے خاندانوں کو جو کُچھ خِدمت خَیمۂِ اِجتماع میں ہارُونؔ کاہِن کے بیٹے اِتمرؔ کے ماتحت کرنا ہے وہ یِہی ہے۔


اور چار گاڑِیاں اور آٹھ بَیل اُس نے بنی مراری کو اُن کی خِدمت کے لِحاظ سے ہارُونؔ کاہِن کے بیٹے اِتمرؔ کے ماتحت کر کے دِئے۔


پِھر تُو مسکن کے لِئے صحن بنانا۔ اُس صحن کی جنُوبی سِمت کے لِئے بارِیک بٹے ہُوئے کتان کے پردے ہوں جو مِلا کر سو ہاتھ لمبے ہوں۔ یہ سب ایک ہی سِمت میں ہوں۔


اور مسکن کے تختوں اور اُس کے بینڈوں اور سُتُونوں اور خانوں اور اُس کے سب آلات اور اُس کی خِدمت کے سب لوازِم کی مُحافظت۔


وہ خُداوند کے حُکم کے مُطابِق مُوسیٰؔ کی معرفت اپنی اپنی خِدمت اور بوجھ اُٹھانے کے کام کے مُطابِق گِنے گئے۔ یُوں وہ مُوسیٰؔ کی معرفت جَیسا خُداوند نے اُس کو حُکم دِیا تھا گِنے گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات