Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 35:6 - کِتابِ مُقادّس

6 اور لاوِیوں کے اُن شہروں میں سے جو تُم اُن کو دو چھ پناہ کے شہر ٹھہرا دینا جِن میں خُونی بھاگ جائیں۔ اِن شہروں کے علاوہ بیالِیس شہر اَور اُن کو دینا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 ”جو شہر تُم لیویوں کو دو اُن میں سے چھ پناہ کے لیٔے مخصُوص ہُوں جہاں اَیسا شخص جِس نے کسی کا خُون کیا ہو بھاگ جائے۔ اِن کے علاوہ اُنہیں بِیالیس شہر اَور بھی دے دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6-7 लावियों को कुल 48 शहर देना। इनमें से छः पनाह के शहर मुक़र्रर करना। उनमें ऐसे लोग पनाह ले सकेंगे जिनके हाथों ग़ैरइरादी तौर पर कोई हलाक हुआ हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6-7 لاویوں کو کُل 48 شہر دینا۔ اِن میں سے چھ پناہ کے شہر مقرر کرنا۔ اُن میں ایسے لوگ پناہ لے سکیں گے جن کے ہاتھوں غیرارادی طور پر کوئی ہلاک ہوا ہو۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 35:6
18 حوالہ جات  

سو اُنہوں نے ہارُونؔ کاہِن کی اَولاد کو حبُروؔن جو خُونی کی پناہ کا شہر تھا اور اُس کی نواحی اور لِبناہ اور اُس کی نواحی۔


سو بنی اِسرائیل نے اپنی اپنی مِیراث میں سے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق یہ شہر اور اِن کی نواحی لاویوں کو دِیں۔


خُداوند مظلُوموں کے لِئے اُونچا بُرج ہو گا۔ مُصِیبت کے ایّام میں اُونچا بُرج


اور جد کے قبِیلہ سے جِلعاد میں رامہ اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور محنایم اور اُس کی نواحی۔


اور رُوبِن کے قبِیلہ سے بصر اور اُس کی نواحی۔ یہصہ اور اُس کی نواحی۔


اور نفتالی کے قبِیلہ جلِیل میں قادِس اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور حمّات دور اور اُس کی نواحی اور قرتان اور اُس کی نواحی۔ یہ تِین شہر دِئے۔


اور بنی جَیرسون کو جو لاویوں کے گھرانوں میں سے ہیں منسّی کے دُوسرے آدھے قبِیلہ میں سے اُنہوں نے بسن میں جولان اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور بعِستراؔہ اور اُس کی نواحی یہ دو شہر دِئے۔


اور اُنہوں نے اِفرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں اُن کو سِکم شہر اور اُس کی نواحی تو خُونی کی پناہ کے لِئے اور جزر اور اُس کی نواحی۔


تاکہ دو بے تبدِیل چِیزوں کے باعِث جِن کے بارے میں خُدا کا جُھوٹ بولنا مُمکِن نہیں ہماری پُختہ طَور سے دِل جمعی ہو جائے جو پناہ لینے کو اِس لِئے دَوڑے ہیں کہ اُس اُمّید کو جو سامنے رکھّی ہُوئی ہے قبضہ میں لائیں۔


اَے مِحنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تُم کو آرام دُوں گا۔


اور ایک خَیمہ ہو گا جو دِن کو گرمی میں سایہ دار مکان اور آندھی اور جھڑی کے وقت آرام گاہ اور پناہ کی جگہ ہو۔


اور تُم شہر کے باہر مشرِق کی طرف دو ہزار ہاتھ اور جنُوب کی طرف دو ہزار ہاتھ اور مغرِب کی طرف دو ہزار ہاتھ اور شِمال کی طرف دو ہزار ہاتھ اِس طرح پَیمایش کرنا کہ شہر اُن کے بِیچ میں آ جائے۔ اُن کے شہروں کی اِتنی ہی نواحی ہوں۔


پر اگر وہ شخص گھات لگا کر نہ بَیٹھا ہو بلکہ خُدا ہی نے اُسے اُس کے حوالہ کر دِیا ہو تو مَیں اَیسے حال میں ایک جگہ بتا دُوں گا جہاں وہ بھاگ جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات