Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 35:25 - کِتابِ مُقادّس

25 اور جماعت اُس قاتِل کو خُون کے اِنتِقام لینے والے کے ہاتھ سے چُھڑائے اور جماعت ہی اُسے پناہ کے اُس شہر میں جہاں وہ بھاگ گیا تھا واپس پُہنچوا دے اور جب تک سردار کاہِن جو مُقدّس تیل سے ممسُوح ہُؤا تھا مَر نہ جائے تب تک وہ وہیں رہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 اَور جماعت اُس قاتل کو خُون کا اِنتقام لینے والے کے ہاتھ سے بچالے اَور اُسے واپس پناہ کے اُس شہر میں بھیج دے جہاں وہ بھاگ گیا تھا۔ مُقدّس تیل سے ممسوح کئے ہویٔے اعلیٰ کاہِن کے زندہ رہنے تک وہ وہیں رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 अगर मुलज़िम बेक़ुसूर है तो जमात उस की हिफ़ाज़त करके उसे पनाह के उस शहर में वापस ले जाए जिसमें उसने पनाह ली है। वहाँ वह मुक़द्दस तेल से मसह किए गए इमामे-आज़म की मौत तक रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 اگر ملزم بےقصور ہے تو جماعت اُس کی حفاظت کر کے اُسے پناہ کے اُس شہر میں واپس لے جائے جس میں اُس نے پناہ لی ہے۔ وہاں وہ مُقدّس تیل سے مسح کئے گئے امامِ اعظم کی موت تک رہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 35:25
15 حوالہ جات  

اور مَسح کرنے کا تیل لے کر اُس کے سر پر ڈالنا اور اُس کو مَسح کرنا۔


اور وہ جب تک فَیصلہ کے لِئے جماعت کے آگے کھڑا نہ ہو اور اُن دِنوں کا سردار کاہِن مَر نہ جائے تب تک اُسی شہر میں رہے۔ اِس کے بعد وہ خُونی لَوٹ کر اپنے شہر اور اپنے گھر میں یعنی اُسی شہر میں آئے جہاں سے وہ بھاگا تھا۔


اور وہ جو اپنے بھائیوں کے درمِیان سردار کاہِن ہو جِس کے سر پر مَسح کرنے کا تیل ڈالا گیا اور جو پاک لِباس پہننے کے لِئے مخصُوص کِیا گیا وہ اپنے سر کے بال بِکھرنے نہ دے اور اپنے کپڑے نہ پھاڑے۔


اگر کاہِن ممسُوح اَیسی خطا کرے جِس سے قَوم مُجرم ٹھہرتی ہو تو وہ اپنی اُس خطا کے واسطے جو اُس نے کی ہے ایک بے عَیب بچھڑا خطا کی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور گُذرانے۔


کیونکہ خُونی کو لازِم تھا کہ سردار کاہِن کی وفات تک اُسی پناہ کے شہر میں رہتا پر سردار کاہِن کے مَرنے کے بعد خُونی اپنے مورُوثی جگہ کو لَوٹ جائے۔


اور مَسح کرنے کے تیل میں سے تھوڑا سا ہارُونؔ کے سر پر ڈالا اور اُسے مَسح کِیا تاکہ وہ مُقدّس ہو۔


تو جماعت اَیسے قاتِل اور خُون کے اِنتِقام لینے والے کے درمِیان اِن ہی احکام کے مُوافِق فَیصلہ کرے۔


لیکن اگر وہ خُونی اپنے پناہ کے شہر کی سرحد سے جہاں وہ بھاگ کر گیا ہو کِسی وقت باہر نِکلے۔


کیونکہ ہم سب کو مَرنا ہے اور ہم زمِین پر گِرے ہُوئے پانی کی طرح ہو جاتے ہیں جو پِھر جمع نہیں ہو سکتا اور خُدا کِسی کی جان نہیں لیتا بلکہ اَیسے وسائِل نِکالتا ہے کہ جلاوطن اُس کے ہاں سے نِکالا ہُؤا نہ رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات