Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 35:2 - کِتابِ مُقادّس

2 بنی اِسرائیل کو حُکم کر کہ اپنی مِیراث میں سے جو اُن کے تصرُّف میں آئے لاوِیوں کو رہنے کے لِئے شہر دیں اور اُن شہروں کی نواحی بھی تُم لاوِیوں کو دے دینا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”بنی اِسرائیل کو حُکم دے کہ جو مِیراث تُمہیں ملے گی اُس میں سے تُم لیویوں کو اُن کے رہنے کے لیٔے شہر دینا اَور اُن شہروں کے اطراف کی چراگاہیں بھی اُنہیں دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “इसराईलियों को बता दे कि वह लावियों को अपनी मिली हुई ज़मीनों में से रहने के लिए शहर दें। उन्हें शहरों के इर्दगिर्द मवेशी चराने की ज़मीन भी मिले।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”اسرائیلیوں کو بتا دے کہ وہ لاویوں کو اپنی ملی ہوئی زمینوں میں سے رہنے کے لئے شہر دیں۔ اُنہیں شہروں کے ارد گرد مویشی چَرانے کی زمین بھی ملے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 35:2
14 حوالہ جات  

اور یہُوداؔہ کی سرحد سے مُتّصِل مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک ہدیہ کا حِصّہ ہو گا جو تُم وقف کرو گے۔ اُس کی چَوڑائی پچّیِس ہزار اور لمبائی باقی حِصّوں میں سے ایک کے برابر مشرِقی سرحد سے مغرِبی سرحد تک اور مَقدِس اُس کے وسط میں ہو گا۔


اور بنی لاوی کی مِلکِیّت سے اور شہر کی مِلکِیّت سے جو فرمانروا کی مِلکِیّت کے وسط میں ہے یہُوداؔہ کی سرحد اور بِنیمِین کی سرحد کے درمِیان فرمانروا کے لِئے ہو گی۔


پِھر خُداوند نے موآب کے مَیدانوں میں جو یِریحُو کے مُقابِل یَردن کے کنارے واقِع ہیں مُوسیٰ سے کہا کہ


یہ شہر اُن کے رہنے کے لِئے ہوں۔ اُن کی نواحی اُن کے چَوپایوں اور مال اور سب جانوروں کے لِئے ہوں۔


اور تیری جو بستِیاں سب اِسرائیلِیوں میں ہیں اُن میں سے اگر کوئی لاویؔ کِسی بستی سے جہاں وہ بُود و باش کرتا تھا آئے اور اپنے دِل کی پُوری رغبت سے اُس جگہ حاضِر ہو جِس کو خُداوند چُنے گا۔


کیونکہ لاوی اپنی گِرد و نواحوں اور ملکیتوں کو چھوڑ کر یہُوداؔہ اور یرُوشلِیم میں آئے اِس لِئے کہ یرُبعاؔم اور اُس کے بیٹوں نے اُنہیں نِکال دِیا تھا تاکہ وہ خُداوند کے حضُور کہانت کی خِدمت کو انجام نہ دینے پائیں۔


اور بنی ہارُون کے کاہِنوں کے لِئے بھی جو شہر بہ شہر اپنے شہروں کے گِرد و نواح کے کھیتوں میں تھے کئی مَرد جِن کے نام بتا دِئے گئے تھے مُقرّر ہُوئے کہ کاہِنوں کے سب مَردوں کو اور اُن سبھوں کو جو لاویوں کے درمِیان نسب نامہ کے مُطابِق شُمار کِئے گئے تھے حِصّہ دیں۔


اور داؤُد نے اِسرائیلؔ کی ساری جماعت سے کہا کہ اگر تُم کو اچّھا لگے اور خُداوند ہمارے خُدا کی مرضی ہو تو آؤ ہم ہر جگہ اِسرائیلؔ کے سارے مُلک میں اپنے باقی بھائیوں کو جِن کے ساتھ کاہِن اور لاوی بھی اپنے نواحی دار شہروں میں رہتے ہیں کہلا بھیجیں تاکہ وہ ہمارے پاس جمع ہوں۔


پِھر مُجھے معلُوم ہُؤا کہ لاویوں کے حِصّے اُن کو نہیں دِئے گئے اِس لِئے خِدمت گُذار لاوی اور گانے والے اپنے اپنے کھیت کو بھاگ گئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات