Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 34:19 - کِتابِ مُقادّس

19 اور اُن آدمِیوں کے نام یہ ہیں:۔ یہُوداؔہ کے قبِیلہ سے یُفنّہ کا بیٹا کالِب۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 ”اَور اُن کے نام یہ ہیں: ”یہُوداہؔ کے قبیلہ سے یفُنّہؔ کا بیٹا کالبؔ؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 यहूदाह के क़बीले का कालिब बिन यफ़ुन्ना,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 یہوداہ کے قبیلے کا کالب بن یفُنّہ،

باب دیکھیں کاپی




گنتی 34:19
15 حوالہ جات  

کیونکہ خُداوند نے اُن کے حق میں کہہ دِیا تھا کہ وہ یقیناً بیابان میں مَر جائیں گے۔ چُنانچہ اُن میں سے سِوا یفُنّہ کے بیٹے کالِب اور نُون کے بیٹے یشُوع کے ایک بھی باقی نہیں بچا تھا۔


تب کالِبؔ نے مُوسیٰؔ کے سامنے لوگوں کو چُپ کرایا اور کہا کہ چلو ہم ایک دَم جا کر اُس پر قبضہ کریں کیونکہ ہم اِس قابِل ہیں کہ اُس پر تصرُّف کر لیں۔


اور یہُوداؔہ کے لِئے یہ ہے جو مُوسیٰ نے کہا:- اَے خُداوند! تُو یہُوداؔہ کی سُن اور اُسے اُس کے لوگوں کے پاس پُہنچا۔ وہ اپنے لِئے آپ اپنے ہاتھوں سے لڑا اور تُو ہی اُس کے دُشمنوں کے مُقابلہ میں اُس کا مددگار ہو گا۔


پر جو آدمی اُس مُلک کا حال دریافت کرنے گئے تھے اُن میں سے نُونؔ کا بیٹا یشُوعؔ اور یفُنّؔہ کا بیٹا کالِبؔ دونوں جِیتے بچے رہے۔


اِن میں سے کوئی اُس مُلک میں جِس کی بابت مَیں نے قَسم کھائی تھی کہ تُم کو وہاں بساؤُں گا جانے نہ پائے گا سِوا یفُنّہؔ کے بیٹے کالِبؔ اور نُونؔ کے بیٹے یشُوعؔ کے۔


پر اِس لِئے کہ میرے بندہ کالِب کی کُچھ اَور ہی طبِیعت تھی اور اُس نے میری پُوری پَیروی کی ہے مَیں اُس کو اُس مُلک میں جہاں وہ ہو آیا ہے پُہنچاؤُں گا اور اُس کی اَولاد اُس کی وارِث ہو گی۔


اور نُونؔ کا بیٹا یشُوعؔ اور یفُنّہؔ کا بیٹا کالِبؔ جو اُس مُلک کا حال دریافت کرنے والوں میں سے تھے اپنے اپنے کپڑے پھاڑ کر۔


اور وہ پِھر حامِلہ ہُوئی اور اُس کے بیٹا ہُؤا۔ تب اُس نے کہا کہ اب مَیں خُداوند کی سِتایش کرُوں گی اِس لِئے اُس کا نام یہُوداؔہ رکھّا۔ پِھر اُس کے اَولاد ہونے میں توقُّف ہُؤا۔


اور یہُوداؔہ کے قبِیلہ سے یفُنّہؔ کا بیٹا کالِبؔ۔


اور تُم زمِین کو مِیراث کے طَور پر بانٹنے کے لِئے ہر قبِیلہ سے ایک سردار کو لینا۔


سِوا یفُنّہؔ کے بیٹے کالِبؔ کے۔ وہ اُسے دیکھے گا اور جِس زمِین پر اُس نے قدم مارا ہے اُسے مَیں اُس کو اور اُس کی نسل کو دُوں گا اِس لِئے کہ اُس نے خُداوند کی پَیروی پُورے طَور پر کی۔


جِلعاد میرا ہے منَسّی بھی میرا ہے۔ اِفرائِیم میرے سر کا خود ہے۔ یہُوداؔہ میرا عصا ہے۔


اور اِسرائیلؔ کے اُس مُلک میں رہتے ہُوئے یُوں ہُؤا کہ رُوبِن نے جا کر اپنے باپ کی حرم بِلہاؔہ سے مُباشرت کی اور اِسرائیلؔ کو یہ معلُوم ہو گیا۔ اُس وقت یعقُوبؔ کے بارہ بیٹے تھے۔


لیاہؔ کے بیٹے یہ تھے۔ رُوبِنؔ یعقُوبؔ کا پہلوٹھا اور شمعُوؔن اور لاوؔی اور یہُوداؔہ اور اشکارؔ اور زبُولُونؔ۔


اُن کے یہ نام تھے۔ رُوبنؔ کے قبِیلہ سے زکُورؔ کا بیٹا سَمّوؔعَ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات