(پِھر بنی اِسرائیلؔ بیروتِ ؔبنی یَعَقانؔ سے روانہ ہو کر موسیرؔہ میں آئے۔ وہِیں ہارُونؔ نے رِحلت کی اور دفن بھی ہُؤا اور اُس کا بیٹا الِیعزؔر کہانت کے مَنصب پر مُقرّر ہو کر اُس کی جگہ خِدمت کرنے لگا۔
اور جِن بادشاہوں نے مُلکِ ادُوؔم پر اُس وقت سلطنت کی جب بنی اِسرائیل پر کوئی بادشاہ حُکمران نہ تھا وہ یہ ہیں۔ بالع بِن بعور۔ اُس کے شہر کا نام دِنہاؔبا تھا۔