Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 33:3 - کِتابِ مُقادّس

3 پہلے مہِینے کی پندرھوِیں تارِیخ کو اُنہوں نے رعمسِیس سے کُوچ کِیا۔ فَسح کے دُوسرے دِن سب بنی اِسرائیل کے لوگ سب مِصریوں کی آنکھوں کے سامنے بڑے فخر سے روانہ ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 پہلے مہینے کے پندرھویں دِن یعنی فسح کے دُوسرے دِن بنی اِسرائیل نے رَعمسیسؔ سے کُوچ کیا۔ وہ سَب مِصریوں کی نظروں کے سامنے نہایت دِلیری سے نکل پڑے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 पहले महीने के पंद्रहवें दिन इसराईली रामसीस से रवाना हुए। यानी फ़सह के दिन के बाद के दिन वह बड़े इख़्तियार के साथ तमाम मिसरियों के देखते देखते चले गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 پہلے مہینے کے پندرھویں دن اسرائیلی رعمسیس سے روانہ ہوئے۔ یعنی فسح کے دن کے بعد کے دن وہ بڑے اختیار کے ساتھ تمام مصریوں کے دیکھتے دیکھتے چلے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 33:3
10 حوالہ جات  

اور خُداوند نے مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ کے دِل کو سخت کر دِیا اور اُس نے بنی اِسرائیل کا پِیچھا کِیا کیونکہ بنی اِسرائیل بڑے فخر سے نِکلے تھے۔


تُم ابیبؔ کے مہِینے میں آج کے دِن نِکلے ہو۔


اور بنی اِسرائیل نے رعمسیسؔ سے سکّاتؔ تک پَیدل سفر کِیا اور بال بچّوں کو چھوڑ کر وہ کوئی چھ لاکھ مَرد تھے۔


توڑنے والا اُن کے آگے آگے گیا ہے۔ وہ توڑتے ہُوئے پھاٹک تک چلے گئے اور اُس میں سے گُذر گئے اور اُن کا بادشاہ اُن کے آگے آگے گیا یعنی خُداوند اُن کا پیشوا۔


کیونکہ تُم نہ تو جلد نِکل جاؤ گے اور نہ بھاگنے والے کی طرح چلو گے کیونکہ خُداوند تُمہارا ہراول اور اِسرائیلؔ کا خُدا تُمہارا چنڈاول ہو گا۔


اُن کے چلے جانے سے مِصرؔ خُوش ہو گیا کیونکہ اُن کا خَوف مِصریوں پر چھا گیا تھا۔


یہ مہِینہ تُمہارے لِئے مہِینوں کا شرُوع اور سال کا پہلا مہِینہ ہو۔


اور یُوسفؔ نے اپنے باپ اور بھائِیوں کو بسا دِیا اور فرِعونؔ کے حُکم کے مُطابِق رعمسیسؔ کے علاقہ کو جو مُلکِ مِصرؔ کا نِہایت زرخیز خطّہ ہے اُن کی جاگِیر ٹھہرایا۔


اِس لِئے اُنہوں نے اُن پر بیگار لینے والے مُقرّر کِئے جو اُن سے سخت کام لے لے کر اُن کو ستائیں۔ سو اُنہوں نے فرِعونؔ کے لِئے ذخِیرہ کے شہر پتوؔم اور رعمسیسؔ بنائے۔


اور مُوسیٰ نے اُن کے سفر کا حال اُن کی منزِلوں کے مُطابِق خُداوند کے حُکم سے قلم بند کِیا۔ سو اُن کے سفر کی منزِلیں یہ ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات