یہ وُہی باتیں ہیں جو مُوسیٰؔ نے یَردِنؔ کے اُس پار بیابان میں یعنی اُس مَیدان میں جو سُوفؔ کے مُقابِل اور فارانؔ اور طوفلؔ اور لابنؔ اور حصِیراتؔ اور دِیذہبؔ کے درمِیان ہے سب اِسرائیلِیوں سے کہِیں۔
یُوں مُوسیٰ نے ہر قبِیلہ سے ایک ہزار آدمِیوں کو جنگ کے لِئے بھیجا اور الِیعزر کاہِن کے بیٹے فِینحاؔس کو بھی جنگ پر روانہ کِیا اور مَقدِس کے ظرُوف اور بُلند آواز کے نرسِنگے اُس کے ساتھ کر دِئے۔