Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 33:1 - کِتابِ مُقادّس

1 جب بنی اِسرائیل مُوسیٰ اور ہارُون کے ماتحت دَل باندھے ہُوئے مُلکِ مِصرؔ سے نِکل کر چلے تو ذَیل کی منزِلوں پر اُنہوں نے قیام کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جَب بنی اِسرائیل مَوشہ اَور اَہرونؔ کی قیادت میں دستے بنا کر مُلک مِصر سے نکلے تو اُنہُوں نے اَپنے سفر میں حسب ذیل منزلیں طے کیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ज़ैल में उन जगहों के नाम हैं जहाँ जहाँ इसराईली क़बीले अपने दस्तों के मुताबिक़ मूसा और हारून की राहनुमाई में मिसर से निकलकर ख़ैमाज़न हुए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ذیل میں اُن جگہوں کے نام ہیں جہاں جہاں اسرائیلی قبیلے اپنے دستوں کے مطابق موسیٰ اور ہارون کی راہنمائی میں مصر سے نکل کر خیمہ زن ہوئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 33:1
11 حوالہ جات  

کیونکہ مَیں تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا اور غُلامی کے گھر سے فِدیہ دے کر چُھڑا لایا اور تُمہارے آگے مُوسیٰ اور ہارُونؔ اور مریمؔ کو بھیجا۔


تُو نے مُوسیٰ اور ہارُون کے وسِیلہ سے گلّہ کی طرح اپنے لوگوں کی راہنُمائی کی۔


جب یعقُوب مِصرؔ میں گیا اور تُمہارے باپ دادا نے خُداوند سے فریاد کی تو خُداوند نے مُوسیٰ اور ہارُون کو بھیجا جِنہوں نے تُمہارے باپ دادا کو مِصرؔ سے نِکال کر اِس جگہ بسایا۔


اور مَیں نے مُوسیٰ اور ہارُونؔ کو بھیجا اور مِصرؔ پر جو جو مَیں نے اُس میں کِیا اُس کے مُطابِق میری مار پڑی اور اُس کے بعد مَیں تُم کو نِکال لایا۔


بلکہ خُدا اِن کو چکّر کھلا کر بحرِ قُلزؔم کے بیابان کے راستہ سے لے گیا اور بنی اِسرائیل مُلکِ مِصرؔ سے مُسلّح نِکلے تھے۔


اور ٹھیک اُسی روز خُداوند بنی اِسرائیل کے سب جَتھّوں کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لے گیا۔


اور بنی اِسرائیل نے رعمسیسؔ سے سکّاتؔ تک پَیدل سفر کِیا اور بال بچّوں کو چھوڑ کر وہ کوئی چھ لاکھ مَرد تھے۔


اور مُوسیٰ نے اُن کے سفر کا حال اُن کی منزِلوں کے مُطابِق خُداوند کے حُکم سے قلم بند کِیا۔ سو اُن کے سفر کی منزِلیں یہ ہیں۔


اُس نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو اور اپنے برگُزِیدہ ہارُون کو بھیجا۔


یہ وہ ہارُونؔ اور مُوسیٰؔ ہیں جِن کو خُداوند نے فرمایا کہ بنی اِسرائیل کو اُن کے جَتھّوں کے مُطابِق مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لے جاؤ۔


اور اُن چار سَو تیس برسوں کے گُذر جانے پر ٹِھیک اُسی روز خُداوند کا سارا لشکر مُلکِ مِصرؔ سے نِکل گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات