Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 32:4 - کِتابِ مُقادّس

4 یعنی وہ مُلک جِس پر خُداوند نے اِسرائیلؔ کی جماعت کو فتح دِلائی ہے چَوپایوں کے لِئے نِہایت اچھّا ہے اور تیرے خادِموں کے پاس چَوپائے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 کا مُلک جِن پر یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو فتح بخشی مویشیوں کے لیٔے نہایت مُناسب ہے اَور تمہارے خادِموں کے پاس مویشی ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 32:4
9 حوالہ جات  

اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا اُس سے مت ڈر کیونکہ مَیں نے اُسے اور اُس کے سارے لشکر کو اور اُس کے مُلک کو تیرے حوالہ کر دِیا ہے۔ سو جَیسا تُو نے امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کے ساتھ جو حسبوؔن میں رہتا تھا کِیا ہے وَیسا ہی اِس کے ساتھ بھی کرنا۔


اور اِسرائیلؔ نے اُسے تلوار کی دھار سے مارا اور اُس کے مُلک پر اَرنوؔن سے لے کر یَبّوق تک جہاں بنی عَمّون کی سرحد ہے قبضہ کر لِیا کیونکہ بنی عَمّون کی سرحد مضبُوط تھی۔


سو اگر ہم پر تیرے کرم کی نظر ہے تو اِسی مُلک کو اپنے خادِموں کی مِیراث کر دے اور ہم کو یَردن پار نہ لے جا۔


تاکہ تیرے سامنے سے اُن قَوموں کو جو تُجھ سے بڑی اور زورآور ہیں دفع کرے اور تُجھ کو اُن کے مُلک میں پُہنچائے اور اُسے تُجھ کو مِیراث کے طَور پر دے جَیسا آج کے دِن ظاہِر ہے۔


چُنانچہ اُنہوں نے اُس کو اور اُس کے بیٹوں اور سب لوگوں کو یہاں تک مارا کہ اُس کا کوئی باقی نہ رہا اور اُس کے مُلک کو اپنے قبضہ میں کر لِیا۔ موآب کا بادشاہ بلعام کو بُلواتا ہے


اور وہ جِن کے نام لِکھے گئے ہیں شاہِ یہُوداؔہ حِزقِیاہ کے ایّام میں آئے اور اُنہوں نے اُن کے پڑاؤ پر حملہ کِیا اور معُونِیم کو جو وہاں مِلے قتل کِیا اَیسا کہ وہ آج کے دِن تک نابُود ہیں اور اُن کی جگہ رہنے لگے کیونکہ اُن کے گلّوں کے لِئے وہاں چراگاہ تھی۔


لیکن مَیں اِسرائیل کو پِھر اُس کے مسکن میں لاؤُں گا اور وہ کرمِل اور بسن میں چرے گا اور اُس کی جان کوہِ اِفرائِیم اور جِلعاد پر آسُودہ ہو گی۔


اپنے عصا سے اپنے لوگوں یعنی اپنی مِیراث کی گلّہ بانی کر۔ جو کرمِل کے جنگل میں تنہا رہتے ہیں اُن کو بسن اور جِلعاد میں پہلے کی طرح چَرنے دے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات