Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 32:38 - کِتابِ مُقادّس

38 اور نبُو اور بعل معُون کے نام بدل کر اُن کو اور شِبماہ کو بنایا اور اُنہوں نے اپنے بنائے ہُوئے شہروں کے دُوسرے نام رکھّے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

38 اَور نبوؔ اَور بَعل مِعُون (یہ نام تبدیل کئے گیٔے) اَور سِبماہؔ بھی تعمیر کئے۔ اُنہُوں نے اَپنے تعمیر کَردہ نئے شہروں کے دُوسرے نام رکھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

38 नबू, बाल-मऊन और सिबमाह दुबारा तामीर किए। नबू और बाल-मऊन के नाम बदल गए, क्योंकि उन्होंने उन शहरों को नए नाम दिए जो उन्होंने दुबारा तामीर किए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

38 نبو، بعل معون اور سِبماہ دوبارہ تعمیر کئے۔ نبو اور بعل معون کے نام بدل گئے، کیونکہ اُنہوں نے اُن شہروں کو نئے نام دیئے جو اُنہوں نے دوبارہ تعمیر کئے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 32:38
15 حوالہ جات  

بیل جُھکتا ہے نبُو خم ہوتا ہے۔ اُن کے بُت جانوروں اور چَوپایوں پر لدے ہیں۔ جو چِیزیں تُم اُٹھائے پِھرتے تھے تھکے ہُوئے چَوپایوں پر لدی ہیں۔


عَطارات اور دِیبون اور یَعزیر اور نِمرؔہ اور حسبوؔن اور الیعا لی اور شبام اور نبُو اور بعُوؔن۔


اور اُن قَوموں میں جو تُمہارے درمِیان ہنُوز باقی ہیں نہ جاؤ اور نہ اُن کے دیوتاؤں کے نام کا ذِکر کرو اور نہ اُن کی قَسم کِھلاؤ اور نہ اُن کی پرستِش کرو اور نہ اُن کو سِجدہ کرو۔


اور تُم سب باتوں میں جو مَیں نے تُم سے کہی ہیں ہوشیار رہنا اور دُوسرے معبُودوں کا نام تک نہ لینا بلکہ وہ تیرے مُنہ سے سُنائی بھی نہ دے۔


غَیر معبُودوں کے پِیچھے دَوڑنے والوں کا غَم بڑھ جائے گا۔ مَیں اُن کے سے خُون والے تپاون نہیں تپاؤُں گا اور اپنے ہونٹوں سے اُن کے نام نہیں لُوں گا۔


دُوسرے دِن صُبح کو بلق بلعاؔم کو ساتھ لے کر اُسے بعل کے بُلند مقاموں پر لے گیا۔ وہاں سے اُس نے دُور دُور کے اِسرائیلِیوں کو دیکھا۔


اور اِضحاقؔ نے پانی کے اُن کُنوؤں کو جو اُس کے باپ ابرہامؔ کے ایّام میں کھودے گئے تھے پِھر کُھدوایا کیونکہ فلستِیوں نے ابرہامؔ کے مَرنے کے بعد اُن کو بند کر دِیا تھا اور اُس نے اُن کے پِھر وُہی نام رکھّے جو اُس کے باپ نے رکھّے تھے۔


اور بنی رُوبن نے حسبوؔن اور الیِعا لی اور قَرِیَتاؔئِم۔


بنی نبُو میں سے یعی ایل متِّتیاؔہ زاباد زبِینا یدّد اور یُوایل بِنایاؔہ۔


کیونکہ حسبوؔن کے کھیت سُوکھ گئے۔ قَوموں کے سرداروں نے سِبماؔہ کی تاک کی بِہترِین شاخوں کو توڑ ڈالا۔ وہ یعزؔیر تک بڑھِیں۔ وہ جنگل میں بھی پَھیلِیں۔ اُس کی شاخیں دُور تک پَھیل گئِیں۔ وہ دریا پار گُذرِیں۔


موآؔب کی بابت:۔ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ نبُو پر افسوس! کہ وہ وِیران ہو گیا۔ قریتائم رُسوا ہُؤا اور لے لِیا گیا مِسجاؔب خجِل اور پست ہو گیا۔


اِس لِئے دیکھ مَیں موآؔب کے پہلُو کو اُس کے شہروں سے اُس کی سرحد کے شہروں سے جو زمِین کی شَوکت ہیں بَیت یسِیموؔت اور بعل معُون اور قریتاؔئِم سے کھول دُوں گا۔


اور اُسی پہاڑ پر جہاں تُو جائے وفات پا کر اپنے لوگوں میں شامِل ہو جَیسے تیرا بھائی ہارُون ہور کے پہاڑ پر مَرا اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔


اور کہ صحرا کی اَطراف پر حولُوؔن پر اور یہصاؔہ پر اور مفِعت پر۔


اور قریتایم پر اور بَیت جمُوؔل پر اور بَیت معُوؔن پر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات