Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 32:33 - کِتابِ مُقادّس

33 تب مُوسیٰ نے امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کی ممُلِکت اور بسن کے بادشاہ عوج کی ممُلِکت کو یعنی اُن کے مُلکوں کو اور شہروں کو جو اُن اطراف میں تھے اور اُس ساری نواحی کے شہروں کو بنی جد اور بنی رُوبن اور منَسّی بِن یُوسفؔ کے آدھے قبِیلہ کو دے دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

33 تَب مَوشہ نے بنی گادؔ، بنی رُوبِنؔ اَور یُوسیفؔ کے بیٹے منشّہ کے نِصف قبیلہ کو امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کی اَور باشانؔ کے بادشاہ عوگؔ کی مملکت یعنی اُن کا سارا مُلک دے دیا جِس میں اُن کے تمام شہر اَور اُن کے اِردگرد کے علاقے شامل تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

33 तब मूसा ने जद, रूबिन और मनस्सी के आधे क़बीले को यह इलाक़ा दिया। उसमें वह पूरा मुल्क शामिल था जिस पर पहले अमोरियों का बादशाह सीहोन और बसन का बादशाह ओज हुकूमत करते थे। इन शिकस्तख़ुरदा ममालिक के देहातों समेत तमाम शहर उनके हवाले किए गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

33 تب موسیٰ نے جد، روبن اور منسّی کے آدھے قبیلے کو یہ علاقہ دیا۔ اُس میں وہ پورا ملک شامل تھا جس پر پہلے اموریوں کا بادشاہ سیحون اور بسن کا بادشاہ عوج حکومت کرتے تھے۔ اِن شکست خوردہ ممالک کے دیہاتوں سمیت تمام شہر اُن کے حوالے کئے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 32:33
21 حوالہ جات  

اُن کو خُداوند کے بندہ مُوسیٰ اور بنی اِسرائیل نے مارا اور خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے بنی رُوبِن اور بنی جد اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کو اُن کا مُلک مِیراث کے طَور پر دے دِیا۔


اور اب خُداوند تُمہارے خُدا نے تُمہارے بھائیوں کو جَیسا اُس نے اُن سے کہا تھا آرام بخشا ہے سو تُم اب لَوٹ کر اپنے اپنے ڈیرے کو اپنی مِیراثی سرزمِین میں جو خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے یَردن کے اُس پار تُم کو دی ہے چلے جاؤ۔


اُن کا مُلک لے لِیا اور اُسے روبِینِیوں کو اور جدّیوں کو اور منَسِّیوں کے آدھے قبِیلہ کو مِیراث کے طَور پر دے دِیا۔


اور اُس کے بھائی دو ہزار سات سَو سُورما اور آبائی خاندانوں کے سردار تھے جِن کو داؤُد بادشاہ نے رُوبِینیوں اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ پر خُدا کے ہر ایک کام اور شاہی مُعاملات کے لِئے سردار بنایا۔


اور منسّی کے آدھے قبِیلہ سے اٹھارہ ہزار جِن کے نام بتائے گئے تھے کہ آ کر داؤُد کو بادشاہ بنائیں۔


اور بنی رُوبِن اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ میں سُورما یعنی اَیسے لوگ جو سِپر اور تیغ اُٹھانے کے قابِل اور تِیرانداز اور جنگ آزمُودہ تھے چوالِیس ہزار سات سَو ساٹھ تھے جو جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔


کیونکہ بنی رُوبن کے قبِیلہ نے اپنے آبائی خاندانوں کے مُوافِق اور بنی جد کے قبِیلہ نے بھی اپنے آبائی خاندانوں کے مُطابِق مِیراث پا لی اور بنی منَسّی کے آدھے قبِیلہ نے بھی اپنی مِیراث پا لی۔


اور بنی رُوبن اور بنی جد کے پاس چَوپایوں کے بُہت بڑے بڑے غول تھے۔ سو جب اُنہوں نے یَعزیر اور جِلعاد کے مُلکوں کو دیکھا کہ یہ مقام چَوپایوں کے لِئے نِہایت اچھّے ہیں۔


ہم ہتھیار باندھ کر خُداوند کے حضُور اُس پار مُلکِ کنعاؔن کو جائیں گے پر یَردن کے اِس پار ہی ہماری مِیراث رہے۔


اُس مُلک کے وہ بادشاہ جِن کو بنی اِسرائیل نے قتل کر کے اُن کے مُلک پر یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف ارنوؔن کی وادی سے لے کر کوہِ حرمُوؔن تک اور تمام مشرِقی مَیدان پر قبضہ کر لِیا یہ ہیں۔


کیونکہ مُوسیٰ نے یَردن کے اُس پار ڈھائی قبِیلوں کی مِیراث اُن کو دے دی تھی پر اُس نے لاویوں کو اُن کے درمِیان کُچھ مِیراث نہیں دی۔


منسّی کے آدھے قبِیلہ کو تو مُوسیٰ نے بسن میں مِیراث دی تھی لیکن اُس کے دُوسرے آدھے کو یشُوع نے اُن کے بھائیوں کے درمِیان یَردن کے اِس پار مغرِب کی طرف حِصّہ دِیا اور جب یشُوع نے اُن کو رُخصت کِیا کہ اپنے اپنے ڈیرے کو جائیں تو اُن کو بھی برکت دے کر۔


اور بعض عِبرانی یَردؔن کے پار جد اور جِلعاد کے عِلاقہ کو چلے گئے پر ساؤُل جِلجاؔل ہی میں رہا اور سب لوگ کانپتے ہُوئے اُس کے پِیچھے پِیچھے رہے۔


یعنی اِن ڈھائی قبِیلوں کو یَردن کے اِسی پار یِریحُو کے مُقابِل مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے مِیراث مِل چُکی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات