Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 32:32 - کِتابِ مُقادّس

32 ہم ہتھیار باندھ کر خُداوند کے حضُور اُس پار مُلکِ کنعاؔن کو جائیں گے پر یَردن کے اِس پار ہی ہماری مِیراث رہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

32 ہم مُسلّح ہوکر یَاہوِہ کے حُضُور میں اُس پار مُلکِ کنعانؔ میں جایٔیں گے لیکن جو جائداد ہمیں مِیراث میں ملے وہ یردنؔ کے اِس پار ہی ہو۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

32 हम मुसल्लह होकर रब के सामने दरियाए-यरदन को पार करेंगे और कनान के मुल्क में दाख़िल होंगे, अगरचे हमारी मौरूसी ज़मीन यरदन के मशरिक़ी किनारे पर होगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

32 ہم مسلح ہو کر رب کے سامنے دریائے یردن کو پار کریں گے اور کنعان کے ملک میں داخل ہوں گے، اگرچہ ہماری موروثی زمین یردن کے مشرقی کنارے پر ہو گی۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 32:32
10 حوالہ جات  

تب بنی جدّ اور بنی رُوبن نے جواب دِیا کہ جَیسا خُداوند نے تیرے خادِموں کو حُکم دِیا ہے ہم وَیسا ہی کریں گے۔


تب مُوسیٰ نے امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کی ممُلِکت اور بسن کے بادشاہ عوج کی ممُلِکت کو یعنی اُن کے مُلکوں کو اور شہروں کو جو اُن اطراف میں تھے اور اُس ساری نواحی کے شہروں کو بنی جد اور بنی رُوبن اور منَسّی بِن یُوسفؔ کے آدھے قبِیلہ کو دے دِیا۔


سو اِس مُلک پر ہم نے اُس وقت قبضہ کر لِیا اور عَروعیرؔ جو وادیِ ارنونؔ کے کنارے ہے اور جِلعادؔ کے کوہِستانی مُلک کا آدھا حِصّہ اور اُس کے شہر مَیں نے رُوبِینِیوں اور جدّیوں کو دِئے۔


اُن کا مُلک لے لِیا اور اُسے روبِینِیوں کو اور جدّیوں کو اور منَسِّیوں کے آدھے قبِیلہ کو مِیراث کے طَور پر دے دِیا۔


جب تُم مُلکِ کنعاؔن میں جِسے مَیں تُمہاری مِلکِیّت کِئے دیتا ہُوں داخِل ہو اور مَیں تُمہارے مِیراثی مُلک کے کِسی گھر میں کوڑھ کی بلا بھیجُوں۔


اور ہم اُن میں شامِل ہو کر یَردن کے اُس پار یا اُس سے آگے مِیراث نہ لیں گے کیونکہ ہماری مِیراث یَردن کے اِس پار مشرِق کی طرف ہم کو مِل گئی۔


یعنی اِن ڈھائی قبِیلوں کو یَردن کے اِسی پار یِریحُو کے مُقابِل مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے مِیراث مِل چُکی ہے۔


یہ وُہی باتیں ہیں جو مُوسیٰؔ نے یَردِنؔ کے اُس پار بیابان میں یعنی اُس مَیدان میں جو سُوفؔ کے مُقابِل اور فارانؔ اور طوفلؔ اور لابنؔ اور حصِیراتؔ اور دِیذہبؔ کے درمِیان ہے سب اِسرائیلِیوں سے کہِیں۔


اُس مُلک کے وہ بادشاہ جِن کو بنی اِسرائیل نے قتل کر کے اُن کے مُلک پر یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف ارنوؔن کی وادی سے لے کر کوہِ حرمُوؔن تک اور تمام مشرِقی مَیدان پر قبضہ کر لِیا یہ ہیں۔


اُن کو خُداوند کے بندہ مُوسیٰ اور بنی اِسرائیل نے مارا اور خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے بنی رُوبِن اور بنی جد اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کو اُن کا مُلک مِیراث کے طَور پر دے دِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات