Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 31:54 - کِتابِ مُقادّس

54 سو مُوسیٰ اور الیِعزر کاہِن اُس سونے کو جو اُنہوں نے ہزاروں اور سَکیڑوں کے سرداروں سے لِیا تھا خَیمۂِ اِجتماع میں لائے تاکہ وہ خُداوند کے حضُور بنی اِسرائیل کی یادگار ٹھہرے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

54 مَوشہ اَور الیعزرؔ کاہِنؔ نے ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کے سپہ سالاروں سے سونا لے لیا اَور وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور میں بنی اِسرائیل کی یادگار کے طور پر خیمہ اِجتماع میں لے آئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

54 मूसा और इलियज़र अफ़सरान का यह सोना मुलाक़ात के ख़ैमे में ले आए ताकि वह रब को उस की क़ौम की याद दिलाता रहे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

54 موسیٰ اور اِلی عزر افسران کا یہ سونا ملاقات کے خیمے میں لے آئے تاکہ وہ رب کو اُس کی قوم کی یاد دلاتا رہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 31:54
12 حوالہ جات  

اور تُو بنی اِسرائیل سے کفّارہ کی نقدی لے کر اُسے خَیمۂِ اِجتماع کے کام میں لگانا تاکہ وہ بنی اِسرائیل کی طرف سے تُمہاری جانوں کے کفّارہ کے لِئے خُداوند کے حضُور یادگار ہو۔


اور یہ تاج حِیلم اور طُوبیاؔہ اور یدعیاؔہ اور حین بِن صفنیاہ کے لِئے خُداوند کی ہَیکل میں یادگار ہو گا۔


اُس نے اُس کو غَور سے دیکھا اور ڈر کر کہا خُداوند کیا ہے؟ اُس نے اُس سے کہا تیری دُعائیں اور تیری خَیرات یادگاری کے لِئے خُدا کے حُضُور پُہنچِیں۔


پِھر اُس نے روٹی لی اور شُکر کر کے توڑی اور یہ کہہ کر اُن کو دی کہ یہ میرا بدن ہے جو تُمہارے واسطے دِیا جاتا ہے۔ میری یادگاری کے لِئے یہی کِیا کرو۔


وہ تیرے بڑے اِحسان کی یادگار کا بیان کریں گے اور تیری صداقت کا گِیت گائیں گے۔


ہم کو نہیں! اَے خُداوند! ہم کو نہیں بلکہ تُو اپنے ہی نام کو اور اپنی شفقت اور سچّائی کی خاطِر جلال بخش۔


اِس لِئے اَے خُداوند! مَیں قَوموں کے درمیان تیری شُکرگُذاری اور تیرے نام کی مدح سرائی کرُوں گا۔


تو تُم اُن کو جواب دینا کہ یَردن کا پانی خُداوند کے عہد کے صندُوق کے آگے دو حِصّے ہو گیا تھا کیونکہ جب وہ یَردن پار آ رہا تھا تب یَردن کا پانی دو حِصّے ہو گیا۔ یُوں یہ پتّھر ہمیشہ کے لِئے بنی اِسرائیل کے واسطے یادگار ٹھہریں گے۔


تاکہ بنی اِسرائیل کے لِئے ایک یادگار ہو کہ کوئی غَیر شخص جو ہارُونؔ کی نسل سے نہیں خُداوند کے حضُور بخُور جلانے کو نزدِیک نہ جائے تا نہ ہو کہ وہ قورحؔ اور اُس کے فریق کی طرح ہلاک ہو جَیسا خُداوند نے اُس کو مُوسیٰؔ کی معرفت بتا دِیا تھا۔


اور دونوں پتّھروں کو افُود کے دونوں مونڈھوں پر لگانا تاکہ یہ پتّھر اِسرائیلؔ کے بیٹوں کی یادگاری کے لِئے ہوں اور ہارُونؔ اُن کے نام خُداوند کے رُوبرُو اپنے دونوں کندھوں پر یادگاری کے لِئے لگائے رہے۔


بِن ابِیسُوؔع بِن فِینحاؔس بِن الِیعزر بِن ہارُونؔ سردار کاہِن۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات