Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 3:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور تُو لاوِیوں کو ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کے ہاتھ میں سپُرد کر۔ بنی اِسرائیل کی طرف سے وہ بِالکل اُسے دے دِئے گئے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تُم لیویوں کو اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کے سُپرد کر دو۔ بنی اِسرائیل میں سے یہی لوگ اُن کی مدد کے لیٔے مُقرّر کئے گیٔے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 तमाम इसराईलियों में से सिर्फ़ लावियों को हारून और उसके बेटों की ख़िदमत के लिए मुक़र्रर कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 تمام اسرائیلیوں میں سے صرف لاویوں کو ہارون اور اُس کے بیٹوں کی خدمت کے لئے مقرر کر۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 3:9
15 حوالہ جات  

اور مَیں نے بنی اِسرائیل میں سے لاوِیوں کو لے کر اُن کو ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کو عطا کِیا ہے تاکہ وہ خَیمۂِ اِجتماع میں بنی اِسرائیل کی جگہ خِدمت کریں اور بنی اِسرائیل کے لِئے کفّارہ دِیا کریں تاکہ جب بنی اِسرائیل مَقدِس کے نزدِیک آئیں تو اُن میں کوئی وبا نہ پَھیلے۔


اور اُسی نے بعض کو رسُول اور بعض کو نبی اور بعض کو مُبشِّر اور بعض کو چرواہا اور اُستاد بنا کر دے دِیا۔


اِسی واسطے وہ فرماتا ہے کہ جب وہ عالَمِ بالا پر چڑھا تو قَیدیوں کو ساتھ لے گیا اور آدمِیوں کو اِنعام دِئے۔


اور وہ خَیمۂِ اِجتماع کے سب سامان کی اور بنی اِسرائیل کی ساری امانت کی حِفاظت کریں تاکہ مسکن کی خِدمت بجا لائیں۔


اِس لِئے کہ وہ سب کے سب بنی اِسرائیل میں سے مُجھے بِالکُل دے دِئے گئے ہیں کیونکہ مَیں نے اِن ہی کو اُن سبھوں کے بدلے جو اِسرائیلِیوں میں پہلوٹھی کے بچّے ہیں اپنے واسطے لے لِیا ہے۔


کیا یہ تُم کو چھوٹی بات دِکھائی دیتی ہے کہ اِسرائیلؔ کے خُدا نے تُم کو بنی اِسرائیل کی جماعت میں سے چُن کر الگ کِیا تاکہ تُم کو وہ اپنی قُربت بخشے اور تُم خُداوند کے مسکن کی خِدمت کرو اور جماعت کے آگے کھڑے ہو کر اُس کی بھی خِدمت بجا لاؤ۔


یُوں تُو لاوِیوں کو بنی اِسرائیل سے الگ کرنا اور لاویؔ میرے ہی ٹھہریں گے۔


اور بنی اِسرائیل کے سب پہلوٹھوں کے بدلے مَیں نے لاوِیوں کو لے لِیا ہے۔


اور تُو لاوؔی کے قبِیلہ یعنی اپنے باپ کے قبِیلہ کے لوگوں کو بھی جو تیرے بھائی ہیں اپنے ساتھ لے آیا کر تاکہ وہ تیرے ساتھ ہو کر تیری خِدمت کریں پر شہادت کے خَیمہ کے آگے تُو اور تیرے بیٹے ہی آیا کریں۔


اور جو حاضِر رہتے تھے وہ اور اُن کے بیٹے یہ ہیں۔ قِہاتیوں کی اَولاد میں سے ہَیماؔن گوّیا بِن یُوایل بِن سمُواؔیل۔


تب داؤُد نے کہا کہ لاوِیوں کے سِوا اَور کِسی کو خُدا کے صندُوق کو اُٹھانا نہیں چاہئے کیونکہ خُداوند نے اُن ہی کو چُنا ہے کہ خُدا کے صندُوق کو اُٹھائیں اور ہمیشہ اُس کی خِدمت کریں۔


اور نتنیِم میں سے بنی ضیحا۔ بنی حسُوفا۔ بنی طبعُوت۔


اور جَیسا مُوسیٰ کی کِتاب میں لِکھا ہے اُنہوں نے کاہِنوں کو اُن کی تقسِیم اور لاویوں کو اُن کے فرِیقوں کے مُطابِق خُدا کی عِبادت کے لِئے جو یروشلیِم میں ہوتی ہے مُقرّر کِیا۔


اور نتنِیم میں سے جِن کو داؤُد اور امِیروں نے لاویوں کی خِدمت کے لِئے مُقرّر کِیا تھا دو سَو بِیس نتنیِم کو لے آئے۔ اِن سبھوں کے نام بتا دِئے گئے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات