Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 3:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور جو کُچھ اُس کی طرف سے اور جماعت کے طرف سے اُن کو سَونپا جائے وہ سب کی خَیمۂِ اِجتماع کے آگے نِگہبانی کریں تاکہ مسکن کی خِدمت بجا لائیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 وہ خیمہ اِجتماع میں مُلاقات کے خیمہ کی نگہبانی کریں اَورجو فرائض اَہرونؔ اَور ساری جماعت کی طرف سے اُن پر عاید کام ہیں اُنہیں بجا لائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 उन्हें उसके लिए और पूरी जमात के लिए मुलाक़ात के ख़ैमे की ख़िदमात सँभालना है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اُنہیں اُس کے لئے اور پوری جماعت کے لئے ملاقات کے خیمے کی خدمات سنبھالنا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 3:7
13 حوالہ جات  

بلکہ تُو لاوِیوں کو شہادت کے مسکن اور اُس کے سب ظُروف اور اُس کے سب لوازِم کے مُتولّی مُقرّر کرنا۔ وُہی مسکن اور اُس کے سب ظُروف کو اُٹھایا کریں اور وُہی اُس میں خِدمت بھی کریں اور مسکن کے آس پاس وُہی اپنے ڈیرے لگایا کریں۔


اِس کے بعد لاویؔ خَیمۂِ اِجتماع کی خِدمت کے لِئے اندر آیا کریں۔ سو تُو اُن کو پاک کر اور ہلانے کی قُربانی کے لِئے اُن کو گُذران۔


اور ہارُونؔ لاوِیوں کو بنی اِسرائیل کی طرف سے ہلانے کی قُربانی کے لِئے خُداوند کے حضُور گُذرانے تاکہ وہ خُداوند کی خِدمت کرنے پر رہیں۔


یہ سلُّومِیت اور اُس کے بھائی نذر کی ہُوئی چِیزوں کے سب خزانوں پر مُقرّر تھے جِن کو داؤُد بادشاہ اور آبائی خاندانوں کے سرداروں اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سرداروں اور لشکر کے سرداروں نے نذر کِیا تھا۔


اور یحی ایلی کے بیٹے زیتاؔم اور اُس کا بھائی یُواؔیل خُداوند کے گھر کے خزانوں پر تھے۔


اور لاویوں میں سے اخیاہ خُدا کے گھر کے خزانوں اور نذر کی چِیزوں کے خزانوں پر مُقرّر تھا۔


اور بنی اِسرائیل کے نِصف میں سے خواہ آدمی ہوں یا گائے بَیل یا گدھے یا بھیڑ بکریاں یعنی سب قِسم کے چَوپایوں میں سے پچاس پچاس پیچھے ایک ایک کو لے کر لاوِیوں کو دینا جو خُداوند کے مسکن کی مُحافظت کرتے ہیں۔


اور ہارُونؔ کاہِن کا بیٹا اِلیعزرؔ لاوِیوں کے سرداروں کا سردار اور مَقدِس کے مُتولّیوں کا ناظِر ہو۔


سو تُم خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر سات روز تک دِن رات ٹھہرے رہنا اور خُداوند کے حُکم کو ماننا تاکہ تُم مَر نہ جاؤ کیونکہ اَیسا ہی حُکم مُجھ کو مِلا ہے۔


اور وہ خَیمۂِ اِجتماع کے سب سامان کی اور بنی اِسرائیل کی ساری امانت کی حِفاظت کریں تاکہ مسکن کی خِدمت بجا لائیں۔


لیکن لاویؔ شہادت کے مسکن کے گِرداگِرد ڈیرے لگائیں تاکہ بنی اِسرائیل کی جماعت پر غضب نہ ہو اور لاویؔ ہی شہادت کے مسکن کی نِگہبانی کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات