Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 3:3 - کِتابِ مُقادّس

3 ہارُونؔ کے بیٹے جو کہانت کے لِئے ممسُوح ہُوئے اور جِن کو اُس نے کہانت کی خِدمت کے لِئے مخصُوص کِیا تھا اُن کے نام یِہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَہرونؔ کے اُن بیٹوں کے نام جو ممسوح کاہِنؔ تھے اَور کہانت کی خدمت کے لیٔے مُقرّر کئے گیٔے تھے یہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 यह इमाम थे जिनको मसह करके इस ख़िदमत का इख़्तियार दिया गया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 یہ امام تھے جن کو مسح کر کے اِس خدمت کا اختیار دیا گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 3:3
10 حوالہ جات  

اور تُو یہ سب اپنے بھائی ہارُونؔ اور اُس کے ساتھ اُس کے بیٹوں کو پہنانا اور اُن کو مَسح اور مخصُوص اور مُقدّس کرنا تاکہ وہ سب میرے لِئے کاہِن کی خِدمت کو انجام دیں۔


اور مُوسیٰؔ نے مَسح کرنے کے تیل اور مذبح کے اُوپر کے خُون میں سے کُچھ کُچھ لے کر اُسے ہارُونؔ اور اُس کے لِباس پر اور ساتھ ہی اُس کے بیٹوں پر اور اُن کے لِباس پر چِھڑکا اور ہارُونؔ اور اُس کے لِباس کو اور اُس کے بیٹوں کو اور اُن کے لِباس کو مُقدّس کِیا۔


اور مَسح کرنے کے تیل میں سے تھوڑا سا ہارُونؔ کے سر پر ڈالا اور اُسے مَسح کِیا تاکہ وہ مُقدّس ہو۔


اِس لِئے کہ شرِیعت تو کمزور آدمِیوں کو سردار کاہِن مُقرّر کرتی ہے مگر اُس قَسم کا کلام جو شرِیعت کے بعد کھائی گئی اُس بیٹے کو مُقرّر کرتا ہے جو ہمیشہ کے لِئے کامِل کِیا گیا ہے۔


اور جَیسے اُن کے باپ کو مَسح کرے وَیسے ہی اُن کو بھی مَسح کرنا تاکہ وہ میرے لِئے کاہِن کی خِدمت کو انجام دیں اور اُن کا مَسح ہونا اُن کے لِئے نسل در نسل ابدی کہانت کا نِشان ہو گا۔


اور ہارُونؔ کو مُقدّس لِباس پہنانا اور اُسے مَسح اور مُقدّس کرنا تاکہ وہ میرے لِئے کاہِن کی خِدمت کو انجام دے۔


اور ندبؔ اور اَبِیہُو ؔتو جب اُنہوں نے دشتِ سِیناؔ میں خُداوند کے حضُور اُوپری آگ گُذرانی تب ہی خُداوند کے سامنے مَر گئے اور وہ بے اَولاد بھی تھے اور الیعزرؔ اور اِتمرؔ اپنے باپ ہارُونؔ کے سامنے کہانت کی خِدمت کو انجام دیتے تھے۔


اور داؤُد نے اُن کو جیرؔسون قِہات اور مِرارؔی نام بنی لاوی کے فرِیقوں میں تقسِیم کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات