Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 3:20 - کِتابِ مُقادّس

20 اور مرارؔی کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے مَحلی اور مُوشی ہیں۔ لاوِیوں کے گھرانے اُن کے آبائی خاندانوں کے مُوافِق یِہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 مِراریؔ کی برادری والے یہ ہیں: محلیؔ اَور مُوشیؔ۔ لیویوں کی برادری والے اُن کی برادری اَور خاندانوں کے مُطابق یہی تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 मिरारी के दो कुंबे उसके बेटों महली और मूशी के नाम रखते थे। ग़रज़ लावी के क़बीले के कुंबे उसके पोतों के नाम रखते थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 مِراری کے دو کنبے اُس کے بیٹوں محلی اور مُوشی کے نام رکھتے تھے۔ غرض لاوی کے قبیلے کے کنبے اُس کے پوتوں کے نام رکھتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 3:20
15 حوالہ جات  

اور بنی مراری مَحلیؔ اور موؔشی تھے۔ لاوِیوں کے گھرانے جِن سے اُن کی نسل چلی یِہی تھے۔


مِرارؔی کے بیٹے یہ ہیں۔ محلی اور مُوشی اور لاویوں کے گھرانے اُن کے آبائی خاندانوں کے مُطابِق یہ ہیں۔


یدُوتُوؔن سے بنی یدُوتُون۔ سو جدِلیاؔہ۔ ضرؔی اور یسعیاہ حسبیاؔہ اور متِّتیاؔہ۔ یہ چھ اپنے باپ یدُوتُوؔن کے ماتحت تھے جو بربط لِئے رہتا اور خُداوند کی شُکرگُذاری اور حمد کرتا ہُؤا نُبُوّت کرتا تھا۔


بنی مِراری میں سے عساؔیاہ سردار اور اُس کے دو سَو بِیس بھائیوں کو۔


بنی مِراری یہ ہیں۔ محلی۔ محلی کا بیٹا لِبنی۔ لِبنی کا بیٹا سِمعی۔ سِمعی کا بیٹا عُزّہ۔


مرارؔی سے مَحلِیوں اور مُوشیوں کے خاندان چلے۔ یہ مراریوں کے خاندان ہیں۔


اور قہاتؔ کے بیٹوں کے نام جِن سے اُن کے خاندان چلے عَمراؔم اور اِضہارؔ اور حبرُوؔن اور عُزّی ایلؔ ہیں۔


اور جیرسونؔ سے لبِنیوں اور سِمعیوں کے خاندان چلے۔ یہ جیرسونیوں کے خاندان ہیں۔


تب یہ لاوی اُٹھے یعنی بنی قِہات میں سے محت بِن عماسی اور یُوایل بِن عزرؔیاہ اور بنی مِراری میں سے قِیس بِن عبدؔی اور عزریاؔہ بِن یہلّلئیل اور جیرسونیوں میں سے یُوآخ بِن زِمہّ اور عدؔن بِن یُوآؔخ۔


اور بنی لاوی جِن سے اُن کی نسل چلی اُن کے نام یہ ہیں۔ جیرسونؔ اور قہاؔت اور مرارؔی۔ اور لاوؔی کی عُمر ایک سو سَینتِیس برس کی ہُوئی۔


اور اُن کو بھی جو اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُوافِق کاہِنوں کے نسب نامہ میں شُمار کِئے گئے اور اُن لاویوں کو جو بِیس برس کے اور اُس سے اُوپر تھے اور اپنے اپنے فرِیق کی باری پر خِدمت کرتے تھے۔


لاوؔی کا گھرانا الگ اور اُن کی بِیویاں الگ۔ سِمعی کا گھرانا الگ اور اُن کی بِیویاں الگ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات