Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 3:15 - کِتابِ مُقادّس

15 بنی لاویؔ کو اُن کے آبائی خاندانوں اور گھرانوں کے مُطابِق شُمار کر یعنی ایک مہِینے اور اُس سے اُوپر اُوپر کے ہر لڑکے کو گِننا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 ”لیویوں کا اُن کے آبائی خاندانوں اَور برادری کے مُطابق شُمار کر۔ ایک ماہ یا اُس سے زِیادہ عمر کے ہر لڑکے کو شُمار کر۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 “लावियों को गिनकर उनके आबाई घरानों और कुंबों के मुताबिक़ रजिस्टर में दर्ज करना। हर बेटे को गिनना है जो एक माह या इससे ज़ायद का है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 ”لاویوں کو گن کر اُن کے آبائی گھرانوں اور کنبوں کے مطابق رجسٹر میں درج کرنا۔ ہر بیٹے کو گننا ہے جو ایک ماہ یا اِس سے زائد کا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




گنتی 3:15
17 حوالہ جات  

سو اُن میں سے جِتنے ایک مہِینہ اور اُس سے اُوپر اُوپر کے نرِینہ فرزند گِنے گئے وہ تیئِیس ہزار تھے یہ بنی اِسرائیل کے ساتھ نہیں گِنے گئے کیونکہ اِن کو بنی اِسرائیل کے ساتھ مِیراث نہیں مِلی۔


اور تُو بچپن سے اُن پاک نوِشتوں سے واقِف ہے جو تُجھے مسِیح یِسُوع پر اِیمان لانے سے نجات حاصِل کرنے کے لِئے دانائی بخش سکتے ہیں۔


یِسُوعؔ یہ دیکھ کر خفا ہُؤا اور اُن سے کہا بچّوں کو میرے پاس آنے دو۔ اُن کو منع نہ کرو کیونکہ خُدا کی بادشاہی اَیسوں ہی کی ہے۔


خُداوند قدِیم سے مُجھ پر ظاہِر ہُؤا اور کہا کہ مَیں نے تُجھ سے ابدی مُحبّت رکھّی اِسی لِئے مَیں نے اپنی شفقت تُجھ پر بڑھائی۔


تُو جا اور یروشلیِم کے کان میں پُکار کر کہہ کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مَیں تیری جوانی کی اُلفت اور تیرے بیاہ کی مُحبّت کو یاد کرتا ہُوں کہ تُو بیابان یعنی بنجر زمِین میں میرے پِیچھے پِیچھے چلی۔


جو مُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں مَیں اُن سے مُحبّت رکھتی ہُوں اور جو مُجھے دِل سے ڈُھونڈتے ہیں وہ مُجھے پا لیں گے۔


سو جِتنے نرینہ پہلوٹھے ایک مہِینے اور اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کے گِنے گئے وہ ناموں کے شُمار کے مُطابِق بائِیس ہزار دو سَو تہتّر تھے۔


اِن میں جِتنے فرزندِ نرینہ ایک مہِینے اور اُس سے اُوپر اُوپر کے تھے وہ چھ ہزار دو سَو تھے۔


اُن کے فرزند نرِینہ ایک مہِینے اور اُس سے اُوپر اُوپر کے آٹھ ہزار چھ سَو تھے۔ مَقدِس کی نِگہبانی اِن کے ذِمّہ تھی۔


اِن میں جِتنے فرزندِ نرِینہ ایک مہِینے اور اُس سے اُوپر اُوپر کے تھے وہ سب گِنے گئے اور اُن کا شُمار سات ہزار پانچ سَو تھا۔


پر لاویؔ اپنے آبائی قبِیلہ کے مُطابِق اُن کے ساتھ گِنے نہیں گئے۔


چُنانچہ مُوسیٰؔ نے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق جو اُس نے اُسے دِیا اُن کو گِنا۔


بِیس برس اور اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کے جِتنے اِسرائیلی جنگ کرنے کے قابِل ہوں اُن سبھوں کے الگ الگ دَلوں کو تُو اور ہارُونؔ دونوں مِل کر گِن ڈالو۔


اور جو لاوِیوں میں سے اپنے اپنے خاندان کے مُطابِق گِنے گئے وہ یہ ہیں یعنی جیرسَون سے جیرسَونِیوں کا گھرانا۔ قہات سے قہاتیوں کا گھرانا۔ مرارؔی سے مراریوں کا گھرانا۔


اور اُن کو بھی جو اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُوافِق کاہِنوں کے نسب نامہ میں شُمار کِئے گئے اور اُن لاویوں کو جو بِیس برس کے اور اُس سے اُوپر تھے اور اپنے اپنے فرِیق کی باری پر خِدمت کرتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات