Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 29:8 - کِتابِ مُقادّس

8 بلکہ سوختنی قُربانی کے طَور پر ایک بچھڑا ایک مینڈھا اور سات یکسالہ نر برّے خُداوند کے حضُور چڑھانا تاکہ یہ راحت انگیز خُوشبُو ٹھہرے یہ سب کے سب بے عَیب ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَور یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے لیٔے ایک بچھڑا، ایک مینڈھا اَور سات یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں سوختنی نذر کے طور پر پیش کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8-11 रब को वही क़ुरबानियाँ पेश करना जो इसी महीने के पहले दिन पेश की जाती हैं। सिर्फ़ एक फ़रक़ है, उस दिन एक नहीं बल्कि दो बकरे गुनाह की क़ुरबानी के तौर पर पेश किए जाएँ ताकि तुम्हारा कफ़्फ़ारा दिया जाए। ऐसी क़ुरबानियाँ रब को पसंद हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8-11 رب کو وہی قربانیاں پیش کرنا جو اِسی مہینے کے پہلے دن پیش کی جاتی ہیں۔ صرف ایک فرق ہے، اِس دن ایک نہیں بلکہ دو بکرے گناہ کی قربانی کے طور پر پیش کئے جائیں تاکہ تمہارا کفارہ دیا جائے۔ ایسی قربانیاں رب کو پسند ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 29:8
8 حوالہ جات  

اور تُم سوختنی قُربانی کے طَور پر تیرہ بچھڑے دو مینڈھے اور چَودہ یکسالہ نر برّے چڑھانا تاکہ یہ راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی ٹھہرے۔ یہ سب کے سب بے عَیب ہوں۔


بلکہ تُم آتِشِین قُربانی یعنی خُداوند کے حضُور سوختنی قُربانی کے طَور پر دو بچھڑے اور ایک مینڈھا اور سات یکسالہ نر برّے چڑھانا۔ یہ سب کے سب بے عَیب ہوں۔


تُم سوختنی قُربانی کے طَور پر ایک بچھڑا ایک مینڈھا اور سات بے عَیب یکسالہ نر برّے چڑھانا تاکہ یہ خُداوند کے حضُور راحت انگیز خُوشبُو ٹھہرے۔


اور جِس میں عَیب ہو اُسے نہ چڑھانا کیونکہ وہ تُمہاری طرف سے مقبُول نہ ہو گا۔


اور اِن کے ساتھ نذر کی قُربانی کے طَور پر تیل مِلا ہُؤا مَیدہ فی بچھڑا اَیفہ کے تِین دہائی حِصّہ کے برابر اور فی مینڈھا پانچویں حِصّہ کے برابر۔


اور اگر اُس میں کوئی نقص ہو مثلاً وہ لنگڑا یا اندھا ہو یا اُس میں اَور کوئی بُرا عَیب ہو تو خُداوند اپنے خُدا کے لِئے اُس کی قُربانی نہ گُذراننا۔


تُو خُداوند اپنے خُدا کے لِئے کوئی بَیل یا بھیڑ بکری جِس میں کوئی عَیب یا بُرائی ہو ذبح مت کرنا کیونکہ یہ خُداوند تیرے خُدا کے نزدِیک مکرُوہ ہے۔


اگر اُس کا چڑھاوا گائے بَیل کی سوختنی قُربانی ہو تو وہ بے عَیب نر کو لا کر اُسے خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر چڑھائے تاکہ وہ خُود خُداوند کے حضُور مقبُول ٹھہرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات