Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 29:18 - کِتابِ مُقادّس

18 اور بچھڑوں اور مینڈھوں اور برّوں کے ساتھ اُن کے شُمار اور آئِین کے مُطابِق اُن کی نذر کی قُربانی اور تپاون ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 بچھڑوں، مینڈھوں اَور برّوں کے ساتھ اُن کے اعداد شُمار کے مُطابق اناج کی نذر کی قُربانیاں اَور تپاون کی نذریں بھی گذراننا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 29:18
8 حوالہ جات  

اور ہِین کی چَوتھائی کے برابر مَے فی برّہ تپاون کے لِئے لانا۔ مَقدِس ہی میں خُداوند کے حضُور مَے کا یہ تپاون چڑھانا۔


اور اِن کے ساتھ تپاون کے لِئے مَے فی بچھڑا نصف ہِین کے برابر اور فی مینڈھا تِہائی ہِین کے برابر اور فی برّہ چَوتھائی ہِین کے برابر ہو۔ یہ سال بھر کے ہر مہِینے کی سوختنی قُربانی ہے۔


نئے چاند کی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور دائِمی سوختنی قُربانی اور اُس کی نذر کی قُربانی اور اُن کے تپاونوں کے علاوہ جو اپنے اپنے آئِین کے مُطابِق گُذرانے جائیں گے یہ بھی راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور چڑھائے جائیں۔


اور اگر کوئی خُداوند کے لِئے نذر کی قُربانی کا چڑھاوا لائے تو اپنے چڑھاوے کے لِئے مَیدہ لے اور اُس میں تیل ڈال کر اُس کے اُوپر لُبان رکھّے۔


اور اُن گِردوں کے ساتھ ہی تُم سات یکسالہ بے عَیب برّے اور ایک بچھڑا اور دو مینڈھے لانا تاکہ وہ اپنی اپنی نذر کی قُربانی اور تپاون کے ساتھ خُداوند کے حضُور سوختنی قُربانی کے طَور پر گُذرانے جائیں اور خُداوند کے حضُور راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی ٹھہریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات