Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




گنتی 29:12 - کِتابِ مُقادّس

12 اور ساتویں مہِینے کی پندرھویں تارِیخ کو پِھر تُمہارا مُقدّس مجمع ہو۔ اُس دِن تُم کوئی خادِمانہ کام نہ کرنا اور سات دِن تک خُداوند کی خاطِر عِید منانا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 ” ’ساتویں مہینے کے پندرھویں دِن پھر تمہارا مُقدّس اِجتماع ہو۔ اُس دِن تُم کویٔی حسبِ معمول کام نہ کرنا اَور سات دِن تک یَاہوِہ کے لیٔے کی عید منانا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 सातवें महीने के पंद्रहवें दिन भी काम न करना बल्कि मुक़द्दस इजतिमा के लिए इकट्ठे होना। सात दिन तक रब की ताज़ीम में ईद मनाना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 ساتویں مہینے کے پندرھویں دن بھی کام نہ کرنا بلکہ مُقدّس اجتماع کے لئے اکٹھے ہونا۔ سات دن تک رب کی تعظیم میں عید منانا۔

باب دیکھیں کاپی




گنتی 29:12
16 حوالہ جات  

اور کلام مُجسّم ہُؤا اور فضل اور سچّائی سے معمُور ہو کر ہمارے درمِیان رہا اور ہم نے اُس کا اَیسا جلال دیکھا جَیسا باپ کے اِکلَوتے کا جلال۔


ساتویں مہِینے کی پندرھوِیں تارِیخ کو بھی وہ عِید کے لِئے جِس طرح سے اُس نے اِن سات دِنوں میں کِیا تھا تیّاری کرے گا۔ خطا کی قُربانی اور سوختنی قُربانی اور نذر کی قُربانی اور تیل کے مُطابِق۔


اور پہلے دِن سے آخِری دِن تک روز بروز اُس نے خُدا کی شرِیعت کی کِتاب پڑھی اور اُنہوں نے سات دِن عِید منائی اور آٹھویں دِن دستُور کے مُوافِق مُقدّس مجمع فراہم ہُؤا۔


اور اُن کو شرِیعت میں یہ لِکھا مِلا کہ خُداوند نے مُوسیٰ کی معرفت فرمایا ہے کہ بنی اِسرائیل ساتویں مہِینے کی عِید میں جھونپڑِیوں میں رہا کریں۔


اور تُو گیہُوں کے پہلے پَھل کے کاٹنے کے وقت ہفتوں کی عِید اور سال کے آخِر میں فصل جمع کرنے کی عِید مانا کرنا۔


اور جب تیرے کھیت میں جِسے تُو نے مِحنت سے بویا پہلا پَھل آئے تو فصل کاٹنے کی عِید ماننا۔ اور سال کے آخِر میں جب تُو اپنی محنت کا پَھل کھیت سے جمع کرے تو جمع کرنے کی عِید منانا۔


اور ساتویں مہِینے کی پہلی تارِیخ کو تُمہارا مُقدّس مجمع ہو۔ اُس میں کوئی خادِمانہ کام نہ کرنا۔ یہ تُمہارے لِئے نرسِنگے پُھونکنے کا دِن ہے۔


اور تُم سوختنی قُربانی کے طَور پر تیرہ بچھڑے دو مینڈھے اور چَودہ یکسالہ نر برّے چڑھانا تاکہ یہ راحت انگیز خُوشبُو کی آتِشِین قُربانی ٹھہرے۔ یہ سب کے سب بے عَیب ہوں۔


اور یرُبعاؔم نے آٹھویں مہِینے کی پندرھوِیں تارِیخ کے لِئے اُس عِید کی طرح جو یہُوداؔہ میں ہوتی ہے ایک عِید ٹھہرائی اور اُس مذبح کے پاس گیا۔ اَیسا ہی اُس نے بَیت ایل میں کِیا اور اُن بچھڑوں کے لِئے جو اُس نے بنائے تھے قُربانی گُذرانی اور اُس نے بَیت اؔیل میں اپنے بنائے ہُوئے اُونچے مقاموں کے لِئے کاہِنوں کو رکھّا۔


اور اُنہوں نے نوِشتہ کے مُطابِق خَیموں کی عِید منائی اور روز کی سوختنی قُربانِیاں گِن گِن کر جَیسا جِس دِن کا فرض تھا دستُور کے مُوافِق چڑھائِیں۔


پہلے دِن تُمہارا مُقدّس مجمع ہو۔ اُس میں تُم کوئی خادِمانہ کام نہ کرنا۔


اور آٹھویں دِن تُمہارا مُقدّس مجمع ہو۔ تُم اُس دِن کوئی خادِمانہ کام نہ کرنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات